ممبئی دھماکوں کی دستاویزی فائل ہنوز بند نہیں ہوئی ہے - ہندوستان کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-11

ممبئی دھماکوں کی دستاویزی فائل ہنوز بند نہیں ہوئی ہے - ہندوستان کا دعویٰ

انتہائی مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کی کسی وقت پاکستان میں موجودگی کے بارے میں سینئر پاکستانی سفارتکار نے اعتراف کے ایک دن بعد ہندوستان نے آج کہاکہ 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں پر دستاویزی فائل ہنوز بند نہیں ہوا ہے اور اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک خاموش بیٹھا نہیں جائیگا۔ وزارت خارجہ ترجمان نے کہاکہ ہم اس مسئلہ پر کارروائی جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے ایک عہدیدار کے حوالہ سے منظر عام پر آنے والی خبر میں ہم بھی دیکھیں ہیں۔ 1993ء کے ممبئی دھماکوں کے ڈوزئیر( دستاویزی فائیل) کو ہم نے بند نہیں کیا ہے۔ چنانچہ اب مزید معلومات حاصل ہوئی ہیں ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تا وقتیکہ 1993ء کے ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھرے میں نہیں لایا جاتا۔ ہندوستان کے ساتھ ٹریک II مذاکرات کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی سفارتکار شہریار خاں نے گذشتہ روز کہا تھا کہ دواؤد ابراہیم نے کسی وقت پاکستان میں قیام کیا تھا،۔ تاہم شہریار خاں دوسرے ہی دن بیان سے منحرف ہوگئے۔ انہوں نے آج کہاکہ "کبھی بھی یہ نہیں جانتا تھا کہ داؤد ابراہیم یہاں رہا ہے۔ میں صرف اخبارات میں شائع خبروں کا حوالہ دے رہا تھا۔ پاکستانی صحافت میں اس جنٹلمین سے متعلق لکھا جاتا رہاہے، شہریار خاں نے کہاکہ وزارت داخلہ، اس ضمن میں وزارت خارجہ سے زیادہ بہتر واقف ہوتا ہے۔ مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ آیا وہ کبھی پاکستان آیا تھا یا نہیں۔

1993 Mumbai blast case dossier never closed: India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں