جموں۔
(پی ٹی آئی)
سرحد پر 5 ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ تازہ کشیدگی میں مزید شدت پیدا کرنے والے واقعہ میں پاکستانی سپاہیوں نے 7000 راؤنڈ بلا اشتعال فائرنگ کی جو حالیہ دنوں میں جنگ بندی کی ایک اور سنگین خلاف ورزی ہے۔ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں خط قبضہ سے متصل ہندوستانی چوکیوں پر 7 گھنٹے تک مسلسل بھاری گولہ بارود، شلباری اور مارٹر حملے کئے گئے جو تقریباً 7000 راؤنڈ فائرنگ متصور کی گئی۔ جنگ بندی کی سب سے بڑی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایل او سی پر پاکستانی فوج نے 4دن قبل ہی ہندوستان کے 5سپاہیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ کل رات کی فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پاکستانی فائرنگ کا ہندوستان کی فوج نے موثر جواب دیا۔ وزیر دفاع کے ترجمان ایس این آچاریہ نے کہاکہ پاکستانی فائرنگ کاہندوستان کی فوج نے مؤثر جواب دیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان ایس این آچاریہ نے کہاکہ پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ میں درگا بٹالین علاقہ میں ایل او سی سے متصل کئی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاکستانی سپاہیوں نے تقریباً7000 راونڈ فائرنگ کی جو پاکستانی اسلحہ، گولہ بارود اور میڈیم مارٹرس کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔ یہ شلباری اتنی شدید تھی کہ 4:30 بجے شب تک جاری رہی۔ سرحد پر تعینات ہندوستانی سپاہیوں نے فوری مورچہ سنبھال لیا اور جوابی فائرنگ کرتے ہوئے موثر جواب دیا۔ ترجمان نے کہاکہ فوج نے میڈیم مشین گنوں سے 4595 راؤنڈفائرنگ کی۔ اس میں INSAS اور کے پی ڈبلیو ٹی مشین گنوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ 111 آر بی جیز، 11راکٹس اور 8 مارٹر شلس برسائے گئے۔ سرحد پر ہوئی اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ دونوں جانب کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
2013-08-11
تاریخ اشاعت : 2013-08-11
زمرہ
north-india
پونچھ سرحد پر پاکستانی سپاہیوں کی 7 ہزار راؤنڈ بلااشتعال فائرنگ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں