کرشنگری - ایک لڑکے کی موت پراسرار بخار کی وجہ سے خوف و دہشت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

کرشنگری - ایک لڑکے کی موت پراسرار بخار کی وجہ سے خوف و دہشت

کرشنگری میں ایک لڑکے کی موت، پراسرار بخار کی وجہ سے خوف و دہشت
کرشنگری میں پر اسرار بخار کی وجہ سے ایک لڑکا فوت ہو گیا ۔ جس کی وجہ سے لو گوں میں خوف و دہشت برپا ہے ۔ ڈینگو کے علامتوں کے ساتھ کرشنگری سر کاری اسپتال میں داخل تین سالہ لڑ کا ، پر اسرار بخار کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔ اسی طرح کے شکایات کے ساتھ زیر علاج دیگر سولہ مریض بھی پریشان ہیں ۔ کیو نکہ انکا کہنا ہے کہ ایک لڑ کے کے فوت ہو نے کے بعد بھی یہاں کے علاج میں کسی قسم تبدیلی نہیں ، بلکہ اسی طرح علاج کیا جا رہا ہے ، جس طرح پہلے کیا جا تا تھا ۔ مریضوں نے تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ کو چا ہیے کہ اسپتال میں علاج کے سلسلہ میں بہتری لا نے کی کو ششیں تیز کر دینی چاہیے۔ پر اسرار بخار کے متعلق سر کاری توجہ کی کمی کی وجہ سے بیماری کی شناخت اور اس کے علاج میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں۔اینّا کولّاپدور کرشنگری سے قریب ایک قریہ پو ری طرح سے بیماری کے لپیٹ میں ۔ لڑ کے کے رشتہ داروں کے مطابق تیز بخار کے باوجود ڈاکٹروں نے فرسٹ ایڈ ہی پر اکتفاء کیا۔ معمولی دوائیں اور گلوگوس دیتے رہے ۔ جس کی وجہ سے لڑ کا فوت ہو گیا ۔ لڑ کے کے فوت ہو نے کے بعد سولہ دیگر مریض جو اسی طرح کے شکا یات سے دو چار تھے ، ان پر دہشت طاری ہو گئی ، جس کے بناء انہوں نے اسپتال انتظا میہ کو مطلع کئے بناء اسپتال راہ فرار اختیار کر نے ہی کو عا فیت سمجھا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اور افسروں پر مشتمل اسپتال عملہ خا موش ہے ۔ لگتا ہے کہ ڈینگو کے ممکنہ وباء کے متعلق لو گوں میں خوف ودہشت طاری ہو نے سے باز رکھنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ۔ کرشنگری سر کاری اسپتال کے ایک افسر کے مطابق ، جو اپنا نام ظاہر کر نا نہیں چا ہتے، کرشنگری سر کاری اسپتال میں ڈینگو سے قابو پا نے کی سہو لیات مو جود نہیں ، اسی لئے ڈاکٹر ایسے مریضوں کو دوسرے سر کاری اسپتال کا حوالہ دے کر روانہ کر دیتے ہیں ۔ اینّا کولّاپدور ہی کی ساتویں جماعت کی ایک طالبہ گیارہ سالہ دویا، جس کا علاج کرشنگری کی ایک نجی اسپتال میں کیا گیا ، ڈینگو کے علاج کے سلسلہ سے بنگلور لیجا یا گیا ۔ مگر بنگلور کے نجی اسپتالوں میں علاج کے محتمل نہ ہو نے کی وجہ دو بارہ کرشنگری لا کر سر کاری اسپتا ل داخل کر ا نے کی کو شش کی گئی ، مگر ڈاکٹروں نے داخلہ کر نے سے منع کر دیا اور سیلم سر کاری اسپتال کا حوالہ دے کر روانہ کر دیا ۔

مدرسہ مظاہر العلوم سیلم کا 55 سالہ سالانہ جلسہ و دستاربندی اجلاس
سیلم (ایس۔این۔بی)
مدرسہ مظاہر العلوم سیلم کا 55 سالہ سالانہ اجلاس و جلسہ دستار بندی حضرت مو لا نا الحاج بی ۔ محمد شفیق خان صاحب خلیفہ و مجاز حضرت مو لا نا محمد زکریا ؒ ، بانی و مہتمم مدرسہ مظاہر العلوم سیلم و دارالعلوم زکریا دیو بند کی صدارت میں منعقد ہوا۔ حضرت مو لا نا محمد ولی اللہ صاحب رشادی قاسمی ، مہتمم مدرسہ معدن العلوم وانمباڑی، سکریٹری جماعۃ العلما ء ویلورو تروونا ملئی اضلاع، حضرت مو لا نا مولوی ایم ۔ او ۔ عبد القدر صاحب استاذ مدرسہ داؤدیہ ایروڈ، سکریٹری صو بائی جماعۃ العلماء ٹمل نادو، حضرت مو لا نا مولوی محمد نور اللہ صاحب با نی و مہتمم جا معہ محمودیہ رائے چوٹی آندھرا نے اپنے خصوصی خطابات سے طلباء کرام و سامعین عظام کو محظوظ کیا۔ اس مو قع پر 96 طلباء نے حفظ مکمل کر کے سند حاصل کی ۔ نیز 91 طلباء شعبہ قرات حفض،78 طلباء سبعہ، 45 طلباء تکمیل ادب،54 طلباء شعبہ افتاء اور 64 طلباء نے شعبہ عا لمیت و فضیلت سے فراغت حاصل کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں