تلنگانہ کانگریسی قائدین کی تلنگانہ سادھنا سبھا محض ایک ڈرامہ - ٹی آر ایس رکن اسمبلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

تلنگانہ کانگریسی قائدین کی تلنگانہ سادھنا سبھا محض ایک ڈرامہ - ٹی آر ایس رکن اسمبلی

تلنگانہ راشٹرا سمیتی رکن اسمبلی مسٹر کے ٹی راماراؤ نے تلنگانہ کانگریس قائدین کی جانب سے "تلنگانہ سادھنا سبھا" جلسہ عام کو کانگریس ہائی کمان کی جانب سے منصوبہ بند ڈرامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریسی قائدین کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ اپنی جان دیں گے جب کہ وہ اپنے عہدے چھوڑنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ سے متعلق مذکورہ جلسہ عام کی کہانی، اسکرین پلے اور ہدایت کاری کانگریس ہائی کمان کی ہے اور اس کے انعقاد کا مقصد عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ مسٹرکے ٹی آر نے کہاکہ اگر کانگریس قائدین تلنگانہ کے معاملے میں پرخلوص اور سنجیدہ ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ مسز سونیا گاندھی کی قیامگاہ کے روبرو دھرنا منظم کریں۔ مسٹر کے ٹی آر نے کہاکہ قومی جماعتوں کا نظریہ تیزی سے معدوم ہورہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے تلنگانہ عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کی کہ این ڈی اے نے اپنے دور اقتدار میں یہ کہتے ہوئے تلنگانہ کے مطالبہ کی تکمیل سے گرے کیا کہ صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرابابو نائیڈو کو اس پر اعتراض ہے۔ مسٹر کے ٹی آر نے کہاکہ کانگریس پارٹی، مجوزہ کمیٹیوں کے ذریعہ تلنگانہ معاملہ میں پھر ایک بار تاخیر کررہی ہے۔ مسٹر کے ٹی آر نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 15ارکنا پارلیمنٹ اور 100ارکان اسمبلی ہوتو علیحدہ ریاست تلنگانہ کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کا حصول بھیک میں نہیں بلکہ مقابلہ کرکے ہونا چاہئے۔

T-Congress public meeting a drama, TRS MLA K T Rama Rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں