رمضان میں بھرپور توانائی حاصل کرنے کیلئے کھجور بہت مفید ہے اور عام دنوں میں بھی جسمانی کمزوری اور مرض سے شفایابی کے بعد کھجور کھوئی ہوئی توانائی جسم کو لوٹا دیتی ہے۔ یادداشت، نظر کی کمزوری، خون کی کمی، ہڈیوں کی مضبوطی اور جسم کی فوری توانائی بحال کرنے میں کھجور ایک لاجواب پھل ہے۔ جسے اللہ تعالیٰ کی گراں قدر نعمتوں میں سے ایک نعمت گردانا جاتا ہے۔
کھجور ایک ایسا پھل ہیل جس کا ذکر قرآن مجید میں متعدد بار آیا ہے۔ حضرت مریم علیہا السلام کو دوران حمل کھجور کھانے کی ہدایت دی گئی تھی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پھل انتہائی مقوی غذا ہے۔ روزہ کھجور سے کھولنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ یہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور سنت رسول بھی ہے۔ علاوہ ازیں سورہ یسین میں بھی کھجور کا ذکر آیا ہے۔
کھجور کا ریشہ جشم میں جمع کولیسٹرول کو خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے، اس طرح خون میں زائد چکنائی کا ذخیرہ نہیں ہو پاتا۔ نظام ہضم میں بہتری لانے کیلئے دو سے تین عدد کھجوروں کا استعمال مفید ہے، سردرد میں کمی لانے میں بھی یہ پھل دوا کی طرح اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیونکہ کھجور میں "بورون" نامی جز جسم کی ہڈیوں اور پٹھوں کی نشو و نما میں اضافہ کرتا ہے۔ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات میں کمی لانے کیلئے مناسب مقدار میں کھجور کا روزانہ استعمال حیرت انگیز نتائج دیتا ہے۔ کھجور میں آئرن کی موجودگی، جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتی۔ عرب ممالک میں طویل العمری کی بڑی وجہ وہاں کھجور کا بکثرت استعمال ہے۔ دور جدید میں کھجور سے مختلف ذائقوں کی میٹھی ڈشیز بھی بنائی جاتی ہیں۔ ناشتہ میں اور خصوصاً رات کے وقت چند کھجوروں کا استعمال یادداشت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
یہ ایک مقوی پھل ہے، بہت زود ہضم ہے، لیکن وافر مقدار میں استعمال کرنے سے گرمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔ کھجور کے ساتھ پانی کا استعمال ضرور کرنا چاہئے، تاکہ دانت کھجوروں کی مٹھاس سے محفوظ رہیں۔
Benefits and usefulness of Dates. Article: Khaja Mohammad Azeemuddin
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں