ترنمول حکومت کی برطرفی کے لیے سازش جاری ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-28

ترنمول حکومت کی برطرفی کے لیے سازش جاری ہے

conspiracy against Mamata govt
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا کہ سازش رچائی جارہی ہے کہ ان کی حکومت کو برطرف کردیا جائے، جو اچھا کام کررہی ہے۔ پہاڑیوں( دارجلنگ) اور جنگل محل میں امن بحال کیا گیا ہے، لیکن وہاں تازہ گڑ بڑ پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، بنرجی نے اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی سیشن کے دوران یہ بات بتائی جو بجٹ کی منظوری کیلئے طلب کیاگیا۔ ریاست میں حالیہ 5مراحل والے پنچایت انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ اضلاع مرشد آباد اور مالدہ میں سب سے زیادہ انتخابی تشدد دیکھنے میں آیا اور استفسار کیا کہ کیوں ایک مرکزی وزیر غنڈہ گردی پر اتر آیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ جن کے وقت میں ریاست میں دہشت گردی دیکھنے میں آئی، اب اس تعلق سے واویلا مچارہے ہیں۔ بنرجی نے کہاکہ بوگس ووٹنگ ہوئی اور ریاست میں جمہوریت کی واپسی ہوئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ریاست میں 2003 اور 2008 کے گذشتہ دو دیہی چناؤ کے مقابلہ جبکہ ترتیب وار 40 اور 35زندگیاں تلف ہوئی تھیں، اس مرتبہ 9افراد مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2008ء میں چناؤ سے متعلق تشدد کے 159 واقعات پیش آئے تھے جبکہ یہ تعداد 98 ہوگئی۔

Mamata Banerje smells conspiracy against her government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں