کشمیر میں عام زندگی بحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

کشمیر میں عام زندگی بحال

وادی کشمیر میں جہاں کل علیحدگی پسندوں کی اپیل پر عام ہڑتال منائی گئی تھی آج زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے۔ اتوار کے دن ضلع باندی پورہ میں فوج کی فائرنگ میں 2نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف کل یہاں ہڑتال منائی گئی تھی۔ اسی دوران دونوں اموات کے بعد احتیاطی اقدام کے طورپر موضع مارکنڈل اور سنبل علاقہ میں نافذ کئے گئے کرفیو کو برخاست کیا گیا ہے۔ دکانات اور تجارتی ادارے آج صبح دوبارہ کھل گئے۔ تمام سڑکوں پر ٹریفک بھی جاری تھی۔ سیول لائنس اور اپ ٹاون کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام دیکھے گئے۔ تمام تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کام کررہے تھے۔ سرکاری دفاتر بینکوں اور دیگر اداروں میں بھی کام معمول کے مطابق رہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں