سعودی عرب - پرائیوٹ سیکٹر میں بھی آئیندہ ماہ سے 5 دنوں کا ہفتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

سعودی عرب - پرائیوٹ سیکٹر میں بھی آئیندہ ماہ سے 5 دنوں کا ہفتہ

KSA private sector 5 day week
سعودی پرائیوٹ سیکٹر میں آئیندہ ماہ اگست سے باضابطہ طور پر 5 روزہ اموری ہفتہ ہوگا۔ وزارت لیبر ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری شعبوں کی طرح نجی شعبہ کے ملازمین کو آئیندہ ماہ سے ہر ہفتہ دو دنوں کی تعطیل ہوگی اور انہیں ان 5 اموری دنوں میں اتنے ہی گھنٹوں تک کام کرنا پڑے گا جتنے گھنٹے وہ اب کرتے ہیں۔ ملازمین سے ہفتہ میں 40 گھنٹوں سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایام تعطیل کا فیصلہ آجرین پر منحصر ہوگا۔ ذرائع نے یہ وضاحت بھی کر دی کہ سرکاری شعبہ کی طرح تعطیل کے دن مختص کر دئے جائیں گے۔ تاہم وزارت ورکرس اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی تاکہ آجرین آف ڈے کو انہیں کام کرنے پر مجبور نہ کر سکیں۔ اگر آجرین اور ورکرس کے درمیان ضوابط کے مطابق اوور ٹائم پر اتفاق رائے پیدا ہو تو حکام ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

KSA - 5-day week in private sector from August

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں