جنوبی و شمالی کوریا معاہدے میں ناکام
شمالی اور جنوبی کوریا آج مشترکہ زیر انتظام صنعتی علاقہ کی کشادگی کے بارے میں معاہدہ سے قاصر رہے جس کی وجہہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کی عاجلانہ بہتری کی امیدیں موہوم ہوگئی۔ دونوں ممالک کے تعلقات گذشتہ کئی ماہ سے انتہائی کشیدہ ہے۔ صنعتی علاقہ کی عمارت کے بارے میں مذاکرات کا یہ تیسرا دور تھا۔ قبل ازیں جاریہ ماہ دو کوششیں ناکام ہوچکی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت اتحاد نے کہاکہ دونوں ممالک کا اجلاس دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ بیان کے بموجب دیگر تفصیلات کا بعد ازاں انکشاف ہوگا۔ تازہ ترین ملاقات معطل شدہ صنعتی عمارت کیسانگ میں منعقد کی گئی تھی جس کا افتتاح 2004ء میں عمل میں آیا تھا اور یہ سخت قلعہ بند سرحد پر سیول سے 10کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھی اور شمالی وجنوبی کوریا کے باہمی تعاون کی ایک نادر مثال تھی۔
North, South Korea Fail to Reach Deal on Kaesong

گفتگو میں شامل ہوں