سعودی عرب - نطاقہ قانون سے متاثرہ ہندوستانیوں کو ایمرجنسی سرٹیفکٹ کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

سعودی عرب - نطاقہ قانون سے متاثرہ ہندوستانیوں کو ایمرجنسی سرٹیفکٹ کی اجرائی

معافی کی مہلت کے 3 جولائی کو خاتمہ سے قبل ہندوستان نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سعودی حکام سے فی الفور قطعی اخراجی ویزا حاصل کرلیں۔ ریاض میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جتنے افراد سفارتخانہ سے رجوع ہوئے تھے ان تمام کو ای سیز جاری کردئیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے نئے قانون محنت "نطاقۃ" کے تحت مقامی کمپنیوں پر لازم کردیایا ہے کہ وہ ہر 10تارکین وطن ملازمین کے بالمقابل ایک سعودی شہری کو ملازمت فراہم کریں۔ اس کے نتیجہ میں بیرونی ممالک کے ہزاروں افراد جو مسلمہ اجازت نامہ کی تجدید کرانا ہوگا یا اپنے وطن واپس ہونا ہوگا۔ سعودی حکومت نے عام معافی کی ایک اسکیم کے تحت ایسے افراد کو سعودی عرب سے واپس ہونے 3ماہ کی مہلت دی تھی جو 3 جولائی کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جس میں جیل کی سزا شامل ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ سے ایسے ہندوستانیوں کو ایمرجنسی سرٹیفکٹ (ای سی) جاری کئے جارہے ہیں تاکہ وہ وطن واپس ہوسکیں۔ سفارتخانہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ ای سی کیلئے دمام یا قریبی شہروں میں درخواست دینے والے تمام افراد اپنے سرٹیفکیٹ 30 جون تک انڈین انٹرنیشنل اسکول دمام سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر اسی دن وہ یہ سرٹیفکٹ حاصل نہ کرسکیں تو یکم جولائی کو ہندوستانی سفارتخانہ، ریاض سے رجوع ہوکر حاصل کرسکتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں