پاکستانی وزیر برقی - تعاون کے امکانی شعبوں کے جائزہ کے لیے عنقریب ہندوستانی دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

پاکستانی وزیر برقی - تعاون کے امکانی شعبوں کے جائزہ کے لیے عنقریب ہندوستانی دورہ

اسلام آباد کے وزیر آب و برقی ہندوستان اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کے امکانی شعبوں کا جائزہ لینے کیلئے عنقریب ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ ہمیں برقی کی شدید قلت کا سامنا ہے لہذا برقی شعبہ میں کسی بھی قسم کی امداد سے ہمیں اس مسئلہ کی یکسوئی میں مدد ملے گی۔ اخبار ڈان نے شریف کے حوالے سے یہ بات بتائی۔ نواز شریف نے ہند۔پاک مشترکہ بزنس کونسل کے ارکان سے ہفتہ کو اس بات کا اظہار کیا تھا۔ نواز شریف نے کونسل کی زیر سرپرستی ہندوستانی تاجرین کے دورہ پر طمانیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں فریقین باہمی مل بیٹھ رہے ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایاکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہمیشہ سے ان کی کوشش رہی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی پارٹی مسلم لیگ (نواز) نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں ہندوستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کی پالیسی پر عمل کیا تھا جبکہ اس علاقہ میں امن وامان اورخوشحالی کو فروغ دینے موجودہ مرحلہ پر بھی دوستانہ پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ کونسل کے ہندوستانی ارکان نے نواز شریف کو بتایاکہ نئی دہلی‘ میڈیکل سائنس‘ اعلیٰ تعلیم اور فنی و پیشہ وارانہ تربیت میں بھاری امداد فراہم کرسکتی ہے۔ اوقافی وزیر آب و برقی خواجہ آصف نے قبل ازیں بتایا تھا کہ پاکستان کے توانائی بحران کی یکسوئی کیلئے کم ازکم 2سال درکار ہوں گے۔ خواجہ آصف نے بتایاکہ برقی کی قلت کے نتیجہ میں ملک کو گذشتہ 5سالوں کے دوران 100 ارب روپیوں کا خطیر نقصان برداشت کرنا پڑا۔ نیوز انٹرنیشنل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت یومیہ 4تا5ہزار میگاواٹ برقی خسارے کا سامنا ہے۔

Pakistani power minister to visit India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں