شیخ زید جامع مسجد ابوظہبی - دنیا کے 25 دلکش مقامات کی فہرست میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

شیخ زید جامع مسجد ابوظہبی - دنیا کے 25 دلکش مقامات کی فہرست میں

ابو ظہبی میں شیخ زید جامع مسجد دنیا کے انتہائی دلکش 25 مقامات کی فہرست میں شامل ہے۔ شیخ زید جامع مسجد کو یہ مقام سیاحوں اور تجزیہ نگاروں کے احساسات اور تبصروں پر مبنی ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان کے تاج محل، پیرو کے ماچو پیچو اور اردن کے پیٹرا بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے شیخ زید جامع مسجد سنٹر کے ڈائرکٹریوسف العبیدی کے حوالہ سے بتایاکہ ٹرپ اڈوائزرس نے حال ہی میں شیخ زید جامع مسجد سے متعلق بتایا کہ اس کے بارے میں دنیا کے ہر گوشہ میں چرچا رہتا ہے۔ وہ ٹرپ اڈوائزرس 2013 ٹریولرس چوائس ایوارڈس کے حوالہ سے اس کا تذکرہ کررہے تھے۔ ایوارڈس کا اعلان حال ہی میں ہوا۔ یوسف العبیدی نے مزید بتایاکہ خصوصی مسرت اس بات کی ہے کہ ٹرپ اڈوائزر کی سیاحی برادری کی سفارشات اور جائزوں کے علاوہ اسے فہرست میں شامل کرنے کیلئے دیگر دیگر عوامل کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ سیاحوں نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ شیخ زید جامع مسجد دنیا کی انتہائی دلکش سیاحتی ثقافتی منزل ہے۔ شیخ زید جامع مسجد سنٹر ملکی اور غیر ملکی مصلیوں کو یکساں خدمات فراہم کرتا ہے۔ خدمات کا مسئلہ بلاتوقف سال کے 365 دن جاری رہتا ہے۔ 2012ء میں مسجد کے سنٹر میں 4.7 ملین مشاہدین کا خیرمقدم کیا گیا جن کا تعلق دنیا کے گوشہ گوشہ سے تھا۔ مسجد میں بیک وقت 40ہزار مصلی نمازادا کرسکتے ہیں۔

Abu Dhabi’s Sheikh Zayed Grand Mosque in list of world’s top 25 attractions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں