چین کے گھڑسوار فوجیوں کی ہندوستان میں دراندازی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

چین کے گھڑسوار فوجیوں کی ہندوستان میں دراندازی

chinese Troops March Into India
ہندوستانی علاقہ میں چینی فوج کی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ لداخ کے چمر علاقہ میں 16 جولائی کو 50 چینی سپاہی گھوڑوں اور خچروں پر سوار داخل ہوئے اور اس علاقہ پر چین کے قبضہ کا دعویٰ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ چینی سپاہیوں نے چمر علاقوں میں 16 جولائی کی شام دراندازی کی اور 17 جولائی کی صبح تک اس علاقہ میں ٹہرے رہے۔ انہوں نے گھوڑوں اور خچروں پر سوار ایک بڑے قافلہ کی شکل میں بڑی شان کے ساتھ ہندوستانی علاقہ میں دراندازی کی۔ فوجی ذرائع نے اس دراندازی کی توثیق کی اور کہاکہ چمر علاقہ میں چینی سپاہی کے فوجی دستے کو ہندوستانی سپاہیوں نے روکا اور دونوں ممالک کے درمیان معمول کے مطابق بیانتر ڈرل ہوئی جس کے بعد چینی فوج کا فوجی دستہ اپنے علاقہ میں واپس چلاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ درانداز چینی سپاہیوں نے ہندوستانی سپاہیوں کو علاقہ کا تخلیہ کردینے کا حکم دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ حصہ چینی سرحد میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کی زمینی فوج کی جان سے یہ دراندازی قبل ازیں اس کے دو ہیلی کاپٹرس کی جانب سے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چمر میں دراندازی کے چند دن بعد ہی عمل میں آئی۔ ان ہیلی کاپٹرس نے چمر سکٹر میں 11 جولائی کو پرواز کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ یاد رہے کہ 17 جون کو چینی سپاہی دراندازی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ یاد رہے کہ 17 جون کو چینی سپاہی دراندازی کرتے ہوئے ہندوستانی سرحد پر نگرانی کےئلے نصب کیمرہ اٹھالے گئے تھے۔ تازہ دراندازی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب کہ ہندوستان نے چین سے متصل سرحد پر 50ہزار نفری پر مشتمل پہاڑی جنگ کے ماہر سپاہیوں کے دستے تشکیل دینے کی منظوری دی۔ لداخ کے علاقہ میں چینی فوج کی مسلسل دراندازی پر وزیر دفاع اے کے انٹونی نے اس ماہ چین کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک نے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چمر کا علاقہ لیہ سے 300 کیلو میٹر دور واقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ علاقہ چینی سپاہیوں کیلئے ہمیشہ ہی غیر محفوظ اور پریشان کن رہا کیونکہ حقیقی خط قبضہ پر اس حصہ میں وہ کبھی بھی راست رسائی حاصل نہیں کرسکے۔ ہندوستان اور چین ایک ایسے سرحدی معاہدہ پر دستخط کی تیاری کررہے ہیں جس کے ذریعہ خط قبضہ پر امن کو برقرار رکھاجاسکے۔ اسی دوران مرکز نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان پڑوسی ملک سے ہونے والی کسی بھی دراندازی کے مقابلہ کا اہل ہے۔

Riding Horses and Ponies, 50 PLA Troops March Into India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں