بہار کے اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے معیار سے متعلق رہنمائی کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

بہار کے اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے معیار سے متعلق رہنمائی کی ہدایت

برولی دیہات کے ایک پرائمری اسکول کے طلبہ نے انہیں فراہم کردہ غذا کے ناقص معیار کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر برائے مڈ ڈے میل دیپک پٹیل نے کہاکہ سرکاری عہدیدارفوری وہاں پہنچے اور بچوں کو سربراہ کی ہوئی مڈ ڈے میل کا معائنہ کرکے کئی بے قاعدگیوں کا پتہ چلایا۔ آلو اور دیگر اجزاء گرام پردھان کے مکان سے سربراہ کئے گئے تھے اور ناقص تھے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ تیار کی ہوئی غذا 158 طلبہ کیلئے ناکافی تھی۔ محکمہ غذائی صیانت سربراہ کی ہوئی غذا کا نمونہ حاصل کرلیا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ پٹنہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب حکومت بہار نے منصوبہ بنایا ہے کہ اسکول پرنسپالس کو غذا کے معیار اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں چھپی ہوئی ہدایات جاری کی جائیں گی اور ہدایت دی جائے گی کہ ان ہدایات کو اسکولس کی دیوار پر تحریر کیا جائے۔ ڈائریکٹر مڈ ڈے میل اسکیم آر لکشمن نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ہم تفصیلی تیار کررہے ہیں تاکہ مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت اسکولس میں سربراہ کی جانے والی غذا کو محفوظ اورمعیاری بنایاجاسکے۔ ہدایات میں پرنسپالس کو فرسٹ ایڈ اقدامات کی معلومات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھپی ہوئی ہدایات فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر اسکول کی دیوار پر یہ ہدایات تحریر کی جائیں تاکہ ہر شخص انہیں دیکھ سکے۔ مرکزی حکومت 70 ہزار 200 بہار کے اسکولس کا جن میں ایک کروڑ 30لاکھ سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں، مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت احاطہ کررہی ہے۔ حالیہ سانحہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے تیار کی ہوئی غذا کا روزانہ اندراج کیا جائے گا اور بچوں کو سربراہ کرنے سے پہلے اسے چکھ کر دیکھا جائے گا۔ تھروانتتا پورم سے موصولہ اطلاع کے بموجب ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں کے پرنسپالس کو جہاں مڈ ڈے میل اسکیم نافذ العمل ہے، رہنمایانہ ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایات ریاستی وزیر تعلیم پی کے انورادھا کی تیارکردہ ہیں۔ پکوان کیلئے صحت مند اور صفائی کا خیال رکھنے والے باورچیوں کا تقرر کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں