بی۔جے۔پی کے وزارت عظمیٰ کے حقیقی امیدوار مودی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

بی۔جے۔پی کے وزارت عظمیٰ کے حقیقی امیدوار مودی - راجناتھ سنگھ

وزارت عظمی کی دوڑ سے خود کو غیر وابستہ کرتے ہوئے بی جیے پی کے صدر راجناتھ سنگھ نے آج بتایاکہ اگر پارٹی 2014ء لوک سبھا انتخابات کے بعد برسر اقتدار آئے تو نریندر مودی سرکردہ عہدے کیلئے پارٹی کے حقیقی نامزد کردہ قائد ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں آنے والے انتخابات کے دوران مزید حلیف جماعتیں شامل ہوجائیں گی اور مابعد انتخابات بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ بی جے پی انتخابی مہم میں رام جنم بھومی کے بجائے ترقیاتی مسائل کوغبلہ حاصل رہے گا۔ انہوں نے نیویارک اور واشنگٹن کے 5روزہ دورہ کے آغاز پر پریس کانفرنس میں بتایاکہ انتخابات سے 7ماہ قبل انہوں نے نریندر مودی کو پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کا صدر نامزد کیاتھا، انہوں نے دریافت کیا کہ اس میں کیا غیر معمولی بات ہے؟ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے مودی کی شبیہ مقبولیت اور پارٹی کے تئیں پابندی عہد ہونے کے پیش نظر مہم کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ مودی کی وزارت عظمی کے امیدوار ہونے کامکمل اظہار کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ چیف منسٹر یقینی طورپر بہت ہی مقبول عام شخصیت اور اس وقت ہندوستان کے سب قد آور قائد ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مودی نہ صرف گجرات بلکہ ٹاملناڈو، آندھراپردیش، اترپردیش اور بہار کے علاوہ شمال سے جنوب تک مشرق سے مغرب تک عوام کو اپنی طرف راغب کرنے والی شخصیت ہیں۔ وہ قومی سطح کے واحد پسندیدہ قائد ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات میں پارٹی کو ان کی مقبولیت سے مدد ملے گی۔ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے صدر کو وزارت عظمی کے امیدوار کی حیثیت سے پیش نہ کئے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ضروری نہیں کہ امیدوار ایک اور وہی ہو۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں بی جے پی کو مرکز میں دوبارہ اقتدار پر لانے اور پارٹی دور میعاد صدارت میں کانگریس کی بدعنوانیوں کی شکایت، ناقص حکمرانی کو نکال باہر کرنا ہے۔

Rajnath Singh virtually anoints Modi as PM candidate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں