اتراکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کو جانی و مالی نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

اتراکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کو جانی و مالی نقصان

رات بھر کی بارش کی وجہ سے بدری ناتھ کی قومی شاہراہ کے 2مقامات نند پریاگ اور گاؤچر میں ملبہ جمع ہوجانے کی وجہ سے بدری ناتھ جانے والی قومی شاہراہ پر نقل و حرکت مسدود ہوگئی۔ لیکن مطلع صاف ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کی فضائی راحت رسانی کا آغاز ممکن ہوسکا۔ ضلع چمولی میں رات بھر زبردست بارش کی وجہ سے بدری ناتھ جانے والی قومی شاہراہ پر کیچڑ اور ملبہ جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نند پریاگ اور گاؤچر کے قریب راستہ مسدود ہوگیا۔ تاہم سرحدی شوارع تنظیم کا عملہ راستہ صاف کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ کیدار ناتھ کو جانے والا 14کیلو میٹر راستہ مکمل طورپر بہہ گیا ہے۔ فوج نے اس کی تعمیر اور متبادل راستہ جس کی مسافت 20 کیلو میٹر ہے، تعمیر بھی شروع کردی ہے تاکہ مندر تک جانے کیلئے ایک راستہ دستیاب رہے۔ کارروائی کا آغاز شہری انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی درحواست پر کیا گیا ہے جنہوں نے متبادل راستہ قائم کرنے کی خواہش کی تھی۔ فوج کے ایک سرکاری بیان مں کہا گیا ہے امکان ہے کہ نیا راستہ سون پریاگ۔ گومکر۔ دیووشنو۔ دھن گج گری۔ کیدارناتھ کا راستہ ہوگا۔ جس کی مسافت تقریباً 20 کیلو میٹر ہوگی اور یہ 13ہزار فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔ اتراکھنڈ اقلیتی کمیشن نے جانی ومالی نقصان کے بارے میں اپنی رپورٹ قومی اقلیتی کمیشن کو روانہ کردی ہے۔ صدرنشین ریاستی کمیشن نریندر جیت سنگھ بندرا نے کہاکہ انہوں نے رپورٹ قومی کمیشن کو روانہ کردی ہے۔ اپنی رپورٹ میں انہوں نے اطلاع دی ہے کہ 10افراد بشمو ل3مسلمان گوبند گھاٹ کے قریب فوت ہوگئے جو ہیم کنڈ صاحب مندر کا باب الداخلہ سمجھا جاتا ہے جہاں سکھ اور دیگر طبقات کے یاتری اندرون ب بیرون ریاست سے آیا کرتے ہیں۔ 4سکھ پاتال گنگامیں زمین کھسکنے سے اور 3مسلمان گوبند گھاٹ کی دریا میں غرق ہونے سے فوت ہوگئے۔

Uttarakhand State Minorities Commission financial losses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں