افطار پارٹیوں سے گریز کے لیے شاہی امام مسجد فتحپوری کی تلقین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

افطار پارٹیوں سے گریز کے لیے شاہی امام مسجد فتحپوری کی تلقین

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تائید کی کہ رمضان کا بے احترام کریں اور روزوں و تراویح کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ مبارک کا احترام کرناچاہئے اور جو لوگ کسی مجبوری سے روزے رکھنے سے قاصر ہوں وہ بھی کھلے عام کھانے پینے سے پرہیز کریں ۔انہوں نے کہاکہ روزہ کا مطلب ہے مکمل کنٹرول اور صبر، اپنے نفس کو ہر غیر شرعی بات سے روکنا یعنی ہماری زبان، کان، آنکھ، ہاتھ، پیر اعضاء کا روزہ ہونا چاہئے اور یہ کنٹرول کی عادت رمضان میں پڑی ہے پورے سال رہنا چاہئے۔ شاہی امام صاحب نے مزید کہاکہ پچھلے جمعہ کو مسجد فتحپوری کے حوض میں نجاست میں لت پت قرآن کریم ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ شرپسند لوگ اس علاقہ میں بھی سرگرم ہیں۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ مذہبی مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ کرے اور شرپسندوں کا جلد پتہ لگائے۔ شاہی امام صاحب نے کہاکہ بودھ گیا حملہ کس نے کیا اس کا پتہ لگنا چاہئے، مسلمانوں کو بغیر تحقیق کے الزام نہ دیا جائے۔ شاہی امام صاحب نے حکومت سے پرزوراپیل کی کہ کیدارناتھ سانحہ کی وجہ سے اس سال کہیں بھی افطار پارٹی کا اہتمام نہ کیا جائے۔آپ نے کہاکہ امریکہ اپنے سفارت خانوں کے ذریعہ دیگر ممالک میں افطار پارٹی کرتا ہے اور صدر اوباما بھی وائٹ ہاوس میں افطار پارٹی کرتے ہیں اور دوسری طرف ایران پر پابندیاں مزید بڑھائی جارہی ہیں جبکہ اس کا کوئی پروگرام یو این او کی خلاف ورزی نہیں۔ جھوٹے الزامات پر اس کے ساتھ اسلام دشمنی میں یہ سب کیا جارہا ہے تو یہ دورخی پالیسی دوستی اور دشمنی کا کیا مطلب ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران پر سے رمضان میں جلد سے جلد پابندیاں اٹھائی جائیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں