امریکی میزائل کا دفاعی تجربہ ناکام - پنٹگان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-07

امریکی میزائل کا دفاعی تجربہ ناکام - پنٹگان

بحر مردارپر امریکی میزائل دفاع نظام کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ پنٹگان کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مداخلت کار حملہ کرکے بالسٹک میزائل کو نشانہ بنانے میں ناکام ہوگیا۔ مداخلت کار کی اس ناکامی سے زمینی سے قیمتی میزائل شکن مداخلت کار نظام کی ناکامیوں کے سلسلہ کا پتہ چلتا ہے جو 2008ء سے جاری ہے۔ تجربہ کا مقصد کیلیفورنیا میں وینڈن برگ سے، مارشل جزائر کے کواجلین پہاڑی چٹان سے داغے گئے طویل فاصلاتی میزائل کو تباہ کرنا تھا۔ امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی ترجمان رچرڈ لہیز نے ایک مختصر اعلامیہ میں مداخلت کار نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا۔ پروگرام عہدیدار، مداخلت کار نظام کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کریں گے۔ میزائل شکن نظام ہر بار کسی نہ کسی تکنیکی مسئلہ کا شکار ہوجاتاہے۔ 2010ء میں بھی 2بار کی ناکامیوں کا تجربہ موخر کردیا گیا تھا۔ امریکہ نے الاسکا اور کیلیفورنیا میں زمنے سے فضاء میں نشانہ بنانے والے 30میزائل شکن نظام نصب کر رکھے ہیں۔

US missile defense test fails: Pentagon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں