آسٹریلیا کی عظیم مونگے کی دیوار پر امریکی بمباری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

آسٹریلیا کی عظیم مونگے کی دیوار پر امریکی بمباری

امریکہ کے 2لڑاکا جیٹ طیاروں نے آسٹریلیا کی عظیم مونگے ک دیوار( گیرٹ بیرئیر ریف) کے آبی چمن پر بمباری کی۔ یہ بمباری فوجی مشق کے دوران ایک غلطی کا نتیجہ تھی۔ 2،AV-8B ہیریر جٹ طیاروں نے جو طیارہ بردار امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس بان ہوم رچرڈس سے پرواز کرتے ہوئے آئے تھے ایک بم اور ایک غیر مسلح دھماکو بم عالمی تہذیبی ورثہ کے مرتبہ کے حامل آبی پارک پر گرائے جو ریاست کوئنس لینڈ میں ساحل کے قریب واقع ہے۔ امریکہ کے ساتویں بحری بیڑ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 4بم 50میٹر سے زیادہ فاصلہ پر مونگے کی دیوار کے قریب گرائے گے تاکہ مونگے کی دیوار کو ممکنہ حد تک اقل ترین نقصان پہنچے۔ یہ جیٹ طیارے 31ویں آبی مہم جوئی شعبہ سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا مقصد ٹاونس ہینڈ جزیرے پر بمباری کرنا تھا لیکن جنگی مشقیں منتظمین کی غلطی کی وجہہ سے مونگے کی عظیم دیوار کے آبی پارک کے قریب بم گرادئیے گئے۔ تاہم یہ بمباری تباہ کن نہیں تھی۔ پائلٹس بمباری کے بعد بحری جنگی جہاز پر واپس آگئے، کیونکہ ان کے پاس ایندھن کم تھا اور بموں کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا تھا۔ اس جنگی مشق میں جو تین ہفتے جاری رہے گی آسٹریلیا اور امریکہ کے 28ہزار فوجی شرکت کررہے ہیں۔

US fighters drop unarmed bombs on Australia's Great Barrier Reef

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں