عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکے - 70 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکے - 70 ہلاک

عراق کے دارالحکومت میں سلسلہ وار بم حملوں میں کم ازکم 70افراد ہلاک اور 190 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ تمام حملے افطار کے بعد اسی وقت ہوئے کہ لوگ شہر کے ممتاز علاقوں کی مارکٹس یا پھر کافی ہاوز میں بیٹھ کر خوش گپیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ژنہوا نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ بغداد ضلع میں ایک کار بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 14فراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں مزید 4افراد ہلاک ہوئے جن میں حکومت کی حکمایت یافتہ نیم فوجی سمہوا گروپ کا مقام لیڈر بھی شامل ہے کار بم دھماکہ کا یہ واقعہ بغداد سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر مدائن علاقہ میں پیش آیا۔ قبل ازیں پولیس نے بتایاکہ شیعہ اکثریت کے حامل اضلاع نیو بغداد، شرط الرابعہ، مواصلات، ام التبول، زعفرانیہ، توبجی اور کرزہ علاقوں میں سلسلہ وار بم حملے ہوئے جن میں 24افراد ہلاک اور 88دیگر زخمی ہوئے۔ یہ تذکرہ بھی ضروری ہوگا کہ جمعہ کو نمازکے دوران سنیوں کی ایک مسجد پر بم حملہ میں 24مصلی ہلاک اور 77دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں