بلجیم کے نئے بادشاہ فلپ کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

بلجیم کے نئے بادشاہ فلپ کی حلف برداری

بلیجیم کے بادشاہ البرٹ دوم نے آج اپنے فرزند فلپ کے حق میں اقتدار سے دستبردار ہوگئے۔ اس طرح فلپ بلجیم کے ساتویں بادشاہ بن گئے۔ اس سلسلہ میں قومی دن تقاریب منعقد کی گئیں اور کمزور ملک بلیجیم کے متحدرہنے کی امید ظاہر کی گئی۔ بیس سال قبل بلجیم لسانی بنیادوں پر تقسیم ہوگیا تھا اور 79سالہ البرٹ کو تخت نشین کیا گیا تھا۔ 53سالہ فلپ نے آج دوپہر ملک کی پارلیمنٹ کے روبرو عہدہ اور رازداری کا حلف لیا جب کہ ان کے والد نے عمر میں اضافہ اور خرابی صحت کی بناء پرسبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔

واشنگٹن۔
صدر بارک اوباما نے بلجیم کے نئے کنگ فلپ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے والد البرٹ دوم کے بعد کنگ فلپ نے یہ عہدہ لیا ہے۔ اوباما نے کہاکہ میں امریکی عوام کی جانب سے ہز میجسٹی کنگ فلپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 53سالہ فلپ نے 79 سالہ البرٹ کی سبکدوشی کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ ایوانوں میں حلف لیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں