آج آخری انڈیا ٹیلیگرام سروس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-14

آج آخری انڈیا ٹیلیگرام سروس

ملک کی 163 سالہ قدیم ٹیلیگرام سروس کا 14/جولائی کو آخری دن ہوگا۔ بی۔ایس۔این۔ایل (بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ) کے چئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر (CMD) آر۔کے۔اپادھیائے نے پی۔ٹی۔آئی کو بتایا کہ ٹیلی گرام سروس اتوار 14/جولائی کو صبح 8 بجے شروع ہوگی اور 9 بجے شب بند ہو جائے گی۔
بی۔ایس۔این۔ایل نے آمدنی میں غیر معمولی کمی کے پیش نظر ٹیلی گرام سروس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سروس سے جہاں سالانہ 75 لاکھ روپے حاصل ہو رہے ہیں وہیں اسے چلانے 100 کروڑ روپے سے زائد کے مصارف عائد ہو رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت 75 ٹیلی گرام سنٹرس ہیں اور تقریباً ایک ہزار ملازمین اس سے وابستہ ہیں جنہیں محکمہ کے دیگر شعبوں سے منسلک کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے یہ سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔


163-Year-Old Telegram Service Closes In India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں