صحابی خالد بن ولید کے روضۂ مبارک کو شامی فوج کی شلباری سے نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

صحابی خالد بن ولید کے روضۂ مبارک کو شامی فوج کی شلباری سے نقصان

Shelling destroys Hazrat Khaled bin Walid shrine
شام میں انسانی حقوق کے ایک مبصر ادارہ نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کے ایک صحابیؓ کے روضہ مبارک کو شامی فوج کی شلباری میں نقصان پہنچا ہے۔ مسلمانوں کی اس زیارت گاہ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہیں جب فوجی حکمت عملی کی اہمیت کے حامل وسطی شہر حمص کو باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کیلئے فوجی مہم چوتھے ہفتہ میں داخل ہوگئی ہے۔ حمص کے پوسی علاقہ خالدیہ میں انسانی حقوق کارکنوں کے حوالہ سے شامی مبصر ادارہ نے خبردی ہے کہ شامی فوج کی شلباری میں رسول اﷲ کے صحابی حضرت خالد بن ولیدؓ کے روضہ مبارک کو نقصان پہنچا ہے۔ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ خالدیہ ٹاون میں وقاع مسجد خالد بن ولید کو بھی اس شہر پر کنٹرول کیلئے قبل ازیں ہوئی لڑائی میں بھاری نقصان پہونچا ہے۔ انسانی حقوق کارکنوں کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں دکھاگیا ہے کہ خلافت عثمانیہ کی یہ تاریخی مسجد جو اپنے دو بلند میناروں سے پہچانی جاتی ہے اس کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ کو پہنچنے والے نقصانات دکھائے گئے ہیں۔ فوٹیج کی فلمبندی کرنے واے ایک نامعلوم کارکن نے کہا ہے کہ "خالد بن ولیدؓ مسجد پر شلباری کی گئی ہے ، روضہ کو شدید نقصان پہنچا ہے"۔ تصویروں میں روضہ کے طورپر شناخت کئے جانے والے مقام کے قریب ملبہ، پتھر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص کو دکھایا گیا ہے جو اس زیارت گاہ کو پہونچنے والے نقصان پر ساری دنیا کو اپنی تنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔

Syrian Army shelling destroys Hazrat Khalid bin Walid's shrine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں