قاہرہ - ایرانی ٹی وی چینل پر مصری فورسز کے دھاوے پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

قاہرہ - ایرانی ٹی وی چینل پر مصری فورسز کے دھاوے پر تنقید

ایرانی وزیر ثقافت و دینی رہنما محمد حسینی قاہرہ میں ایرانی ٹی وی چینل العالم کے دفتر پر مصر کی سکیورٹی فورسسیز کے دھاوے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ژنہوا نے پریس ٹی وی کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مصری سکیورٹی فورسیز عربی زبان کے ٹی وی چینل کے دفترپر دھاوا کرکے اس کے ڈائرکٹر کو زیر حراست لینے کے علاوہ دفتر میں رکھے ساز و سامان بھی ضبط کرلئے۔ مصری حکام نے بتایاکہ ایرانی ٹی وی چینل نے سرگرمیوں کی اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ حسینی کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ہم اس رویہ کے جلد ازجلد خاتمہ کے خواہاں ہیں۔ مصر ایک اسلامی ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون میں وسعت کے خوااں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایرانی العالم نیوز چینل پر امتناع سے تہران۔ قاہرہ تعلقات متاثر ہوں گے۔ مصر نے 1979ء میں اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدہ پر دستخط کیا تھا جس کے بعد ایران نے مصر کے ساتھ تمام تر تعلقات منقطع کرلئے تھے۔ 2011ء میں حسنی مبارک کی معزولی کے بعد کشیدگی کے خاتمہ کی جانب پیش قدمی کا آغاز ہوا۔ اگست 2012ء میں صدرمحمد مرسی نے تہران کا دورہ کیا جو ناوابستہ تحریک کے چوٹی اجلاس کے موقع پر ہوا۔ بعدازاں ایرانی صدر محمود احمد نژاد اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے فروری میں قاہرہ پہنچے۔ دوروں کے تبالہ کے نتیجہ میں تعلقات رفتہ رفتہ بحال ہونے لگے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ایران نے فوجی مداخلت کو ہدف تنقید بنایا ہے جس کے نتیجہ میں محمد مرسی اقتدار سے بے دخل ہوگئے۔

Iran slams Egypt forces' raid on Al Alam TV channel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں