اسلام آباد ڈاکہ - روزہ میرا فرض - چوری میرا کام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

اسلام آباد ڈاکہ - روزہ میرا فرض - چوری میرا کام

Islamabad Robbers escape with valuables
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چوروں نے ایک مکان میں گھس کر مکینوں کو زدوکوب کیا اور قیمتی اشیا لے کر چلے گئے۔ چوروں نے جانے سے پہلے گھر کی خواتین کو دھمکاکر "سحری" کا کھانا تیار کروایا اور سحری کھا کر مکان سے چلے گئے۔ ایک شخص یاسر شیخ نے کہا کہ اس کے گھر میں 7 نقاب پوش چور گھس گئے جبکہ وہ اور اس کی بیوی ایک افطار پارٹی میں شرکت کرنے دوسرے مقام پر تھے۔ چور 6 گھنٹے تک گھر میں رہے۔ چور 80 تولہ سونے کی تلاش میں تھے ان کے خیال میں یہ سونا گھر میں تھا۔ چوروں نے یاسر شیخ کی ماں، ہمشیرہ، اور والدہ کو زدو کوب کیا۔ چوروں نے گھر کی خواتین کو دھمکاکر سحری کا کھانا تیارکروایا۔ چوروں نے مکینوں کو مجبور کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ سحری کریں۔ سحری کھانے کے دوران چوروں نے اپنے چہروں سے نقاب اتار دئیے۔ اہل خانہ نے کہا کہ وہ ان چوروں کی شناخت کر سکتے ہیں۔ چوروں نے جاتے ہوئے 1.8 ملین روپئے مالیت کا سونا، 965000 روپئے کے بانڈ کاغذات اور 200000 نقدی، زیورات، ٹی وی اور دیگر قیمتی الیکٹرانکٹ اشیاء لے کر چلے گئے۔ چور پشتو زبان میں بات کررہے تھے۔

Robbers escape with valuables but after having Sehri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں