معذور طلباء کیلیے کھیل مقابلے - کامیاب طلباء کو انعامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-30

معذور طلباء کیلیے کھیل مقابلے - کامیاب طلباء کو انعامات

handicapped sports
کرشنگری ضلع کھیل میدان میں معذور طلباء کے درمیاں منعقد کھیل مقابلوں میں کا میاب طلباء کے درمیاں ضلعی کلکٹر نے توصیفی اسناد ، میڈل اور انعام تقسیم کیا ۔ کرشنگری اسٹڈیم میں آج ضلعی اسپورٹس ترقی بورڈ کی جانب سے معذور طلباء کے درمیاں کھیل مقابلے منعقد کئے گئے ۔ اس مقابلہ میں پولیو ہوم ، ڈان باسکو اسکول، بر گور آ ئی ۔ ای ۔ ایل ۔ سی اسکول اور ہسور ایپتّا اسکول کے معذور طلباء نے پورے جوش وخروش سے حصہ لیا ۔ اا ج کے اس مقابلہ میں بیڈ منٹن مقابلہ میں پو لیو ہوم نے کا میابی حاصل کی دوسرے مقام پر ڈان باسکو اسکول کے طلباء ، بیڈ منٹن لڑکیوں کے مقابلہ میں پہلا اور دوسرا مقام پو لیو ہوم کے طالبات نے حاصل کیا ۔ ٹیبل ٹنّیس میں بھی ونّر اور رنّر دو نوں در جے پو لیو ہوم کے طلباء ہی نے حاصل کئے۔ اسی طرح ٹیبل ٹنّیس لڑکیوں کے زمرہ میں بھی پہلا ور دوسرا مقام طالبات ہی نے حاصل کیا ۔ والی بال مقابلہ میں ونّر اور رنّر برگور آ ئی ۔ ای ۔ ایل ۔ سی اسکول کے طلباء و طالبات نے حا صل کئے ۔ کبڈی مقابلہ میں ہسور ایپتّا اسکول کے طلباء و طالبات نے پہلا و دوسرا دو نوں مقام حاصل کیا ۔ تھرو بال مقا بلہ میں برگور آئی ۔ ای ۔ ایل ۔ سی طلباء و طالبات نے پہلا و دوسرا مقام حاصل کیا ۔ کا میاب تمام طلباء و طالبات کو ضلعی کلکٹر نے تو صیفی اسناد، میڈل اور انعامات سے سرفراز کیا ۔ نیز انہوں نے کہا کہ یہان کا میاب طلباء صو بائی پیمانہ پر ہو نے والے مقابلوں کے لئے تیار رہنا چا ہئے ، لہذا کلکٹر نے ان کے اساتذہ سے گذارش کی کہ وہ طلباء کی تیاری میں مدد کریں ۔ نیز اپنے علاقے میں اگر کو ئی معذور شناختی کارڈ،ٹرائی سائیکل یا سر کاری امداد سے محروم ہوں تو فوراً دفتر فلاح معذورین سے رابطہ کر کے، حکومت کی جانب سے جا ری فلاحی اسکیموں سے مستفید ہوں ۔

Sports for disabled students in Krishangiri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں