Don't keep non-Kashmiri labourers on rent: Geelani
سخت گیر جماعت حریت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی نے آج کشمیروں سے اپنے مکانات جموں و کشمیر سے باہر کے افراد کو کرایہ پر نہ دینے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے آج کہاکہ کشمیریوں کو اپنے مکانات بیرونی ریاستوں کے افراد کو کرایہ پر دینے سے احتراز کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ غیر کشمیریوں کومکانات کرایہ پر دینے کے خلاف نہیں ہیں۔ تاہم بیرونی ریاستوں کے افراد اور مقامی افراد ایک چھت کے نیچے نہیں رہ سکتے۔ اگرچہ حریت سپریمو نے کسی مخصوص افراد کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے۔ تاہم وہ ان افراد کو مکانات کرایہ پر نہ دینے کی طرف اشارہ کررہے تھے‘ جنہوں نے حالیہ دنوں میں رہائشی مکانات کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد اسے گیسٹ ہاوز میں تبدیل کردیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں