عشرت جہاں کیس - پی پی پانڈے اسٹریچر پر عدالت میں حاضر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-30

عشرت جہاں کیس - پی پی پانڈے اسٹریچر پر عدالت میں حاضر

P P Pandey
عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کے مفرور ملزم پی پی پانڈے کو آج ڈرامائی انداز میں اسٹریچر پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی عدالت نے پانڈے کو 31 جولائی تک پیشگی ضمانت دے دی۔ سی بی آئی جج گیتا گوپی نے انہیں عارضی طورپر راحت دیتے ہوئے ہدایتت دی کہ وہ فوری ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں حاضر ہوں‘ جہاں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ پی پی پانشے اس کیس میں روپوش ہوگیا تھا اور اسے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا تھا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں پی پی پانڈے کو ہدایت دی تھی کہ فوری تحت کی عدالت سے رجوع ہوں۔ پی پی پانڈے نے ایک ڈرامہ کرتے ہوئے سینہ میں تکلیف کی شکایت کی اور ہسپتال میں داخل ہوگیا تھا۔ اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعہ اسے سی بی آئی عدالت پہنچایا گیا۔ ٹرائیل عدالت میں پیشی سے چند گھنٹے قبل پانڈے کو چندرامنی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ پانڈے لاپتہ ہوگئے تھے اور سی بی آئی نے انہیں مفرور قرار دے دیا تھا۔ وہ سنسنی خیز عشرت جہاں انکاونٹر کیس میں مطلوب ہیں۔ احمد آباد کی ایک ٹرائیل عدالت آج پانڈے کی درخواست کی سماعت کرنے والی تھی جس کے ذریعہ انہوں نے عشرت جہاں انکاونٹر کیس میں ان کے خلاف ایف آئی آر کالعدم کرنے کی التجا کی تھی۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن سی بی آئی کو اس عہدیدار کو گرفتارکرنے سے روک دیا تھا کیونکہ ان کی اپیل پر اس وقت تک سماعت نہیں ہوئی تھی۔ سی بی آئی نے پانڈے کیخلاف فرد جرم داخل کی تھی اور انہیں عشرت اور دیگر تین افراد کے فرضی انکاونٹر کی سازش کا ملزم قرار دیا تھا۔

Ishrat Jahan case: Police officer PP Pande, on stretcher in court, gets anticipatory bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں