السعودیہ کے طیاروں میں اسرائیلیوں کا سفر ممنوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

السعودیہ کے طیاروں میں اسرائیلیوں کا سفر ممنوع

Saudi airline refuses tickets for Israelis
سعودی عرب نے اپنے مسافر طیاروں میں اسرائیلی باشندوں کے سفر پر پابندی عائد کردی، اور اس اقدام کے خلاف امریکہی دھمکی کو بھی مسترد کردیا ہے۔ سرکاری فضائی کمپنی "السعودیہ" نے اسرائیل نواز امریکی دھمکی مسترد کردی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی اےئر لائن نے اگر اسرائیلی مسافروں کی اپنے جہازوں پر سفر پر پابندی ختم نہ کی تو ریاض کے ملکیتی طیاروں کو امریکی ہوائی اڈے استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔ حال ہی میں نیویارک کے اٹارنی جنرل بیل ڈوبلا سو نے دھمکی آمیز بیان میں سعودی عرب کی فضائی کمپنی کی پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے "نسلی امتیاز" کا مظہر قرار دیا تھا۔ ڈوبلا سو نے کہاکہ "السعودیہ" کے ہوائی جہازوں پر اسرائیلوں کے سفر پر پابندی ’تعصب، کی بدترین مثال ہے اور سعودی عرب کو اپنی ’نسل پرستانہ، پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر خالد الملحم نے امریکی اٹارنی جنرل کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلوں پر عائد پابندی کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ضروری ہے۔ یہ فیصلہ غیر ملکی شہریوں کے مملکت میں داخلے سے متعلق عالمی سفارت کاری اور بین الاقوامی معیار کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ "ہماری کمپنی صرف ان ملکوں کے شہریوں کو سفر سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے، جنہیں سعودی عرب تسلیم کرتا ہے۔ اسرائیل چونکہ ریاض کے تسلیم کردہ ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں، اس لئے ہم اپنی سرکاری فضائی کمپنی میں اسرائیلیوں کو سفری سہولت دینے کے پابند نہیں"۔

Saudi Airlines refuses to sell tickets to Israeli citizens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں