مصر تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر - عدلی منصور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

مصر تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر - عدلی منصور

مصری صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد فوج کے نامزد کردہ عبوری صدر عدلی منصور نے مظاہرین کو سخت انتباہ دیتے ہوئے سلامتی کیلئے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاملک کو ان لوگوں سے بچانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو بقول ان کے مصر کو افراتفری کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ جمعرات کی شب قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عبوری صدر نے کہا ہے کہ مصر اس وقت تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں کچھ لوگ ملک کو نامعلوم مقامی کی جانب کھینچنے اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اس مدت کو تشدد کے تعارف کے طورپر استعمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم زندگیوں کو بچانے کے تصور کے تحت کام کررہے ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں۔ عدلی منصور نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت ملک کی سلامتی اور استحکام کے تئیں پر عزم ہے۔ انہوں نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے دارالحکومت قاہرہ میں آج جمعہ کو ایک بڑی ریالی کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل یہ تقریر کی ہے۔ اس تقریر میں انہوں نے کھلے اور دبے لفظوں میں منتخب جمہوری صدر کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو انتباہ دیا ہے جبکہ فوج نے بھی مظاہرین کو تشدد پر خبردار کیا ہے۔ دریں اثناء اخوان المسلمین کے مرشد عام محمد بدیع نے ایک بیان جاری کرکے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، اپنے راستے کی طرف واپس چلی جائے اور عوام کے منشاء اور خواہش کا احترام کرے۔ آج مصر میں 10رمضان المبارک کے موقع پر اخوان المسلمین اور دوسری جماعتوں کے کارکنان منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف ریالیاں کررہے ہیں۔

Egypt is going through a "decisive period" in its history - President Adly Mansour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں