اعظم گڑھ میں بی۔ایس۔پی کے سابق رکن اسمبلی کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

اعظم گڑھ میں بی۔ایس۔پی کے سابق رکن اسمبلی کا قتل

نامعلوم حملہ آوروں نے آج سابق رکن اسمبلی و بی ایس پی قائد سرویش سنگھ سیپواور ایک اور شخص کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میں ضلع میں تشدد پھوٹ پڑا اور احتجاجی پولیس کے ساتھ متصادم ہوگئے۔ پولیس فائرنگ میں مبینہ طورپر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تشدد میں دیگر 6افراد بھی زخمی ہوئے۔ 35سالہ سیپو اور 40سالہ نردرائے کو چند نامعلوم حملہ آوروں نے سیپو کے مکان کے سامنے گولی ماردی۔ بردرائے کسی کام سے سیپو سے ملنے آیاتھا۔ جیسے ہی قتل کی اطلاع عام ہوئی سیپو کے سینکڑوں حامیوں نے جیان پور پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اور پولیس ملازمین سے رائفلیں چھین لیں۔ انہوں نے سنگباری شروع کردی اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ آئی جی لا اینڈ آرڈر کے وشوا کرما نے لکھنو میں یہ بات بتائی۔ برہم ہجوم نے دو وجرا گاڑیوں کو اور 6موٹر سائیکلوں کو بھی نذرآتش کردیا ۔ بی قابو ہجوم پر کنٹرول کرنے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ قدیم مخاصمت کانتیجہ ہے۔ پڑوسی ضلع مؤ، جونپور اور امبیڈکر نگر میں تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے۔

Former MLA and BSP leader killed, violence erupts in Azamgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں