انڈیا سعودی بزنس نیٹ ورک - باہمی تجارت کو فروغ دینے کی سعی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-28

انڈیا سعودی بزنس نیٹ ورک - باہمی تجارت کو فروغ دینے کی سعی

Saudi Indian business network
ہندوستان ایک بزنس نٹ ورک کی شروعات کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ سعودی عرب کے ساتھ کاروبار اور تجارت، سرمایہ کاری، بزنس سے بزنس تال میل اور تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے۔ مجوزہ سعودی۔ انڈیا بزنس نٹ ورک (ایس آئی بی این) جو ریاض اور دمام میں کام کرے گا، یہ ہندوستانی اور سعودی دونوں طرف کے بزنس مین، انٹر پریزز، صنعت کار اور بزنس چیمبرز کے ارکان پر مشتمل رہے گا۔ ایس آئی بی این (ریاض) کی پہلی میٹنگ 2 ستمبر کو مقرر ہے، ریاض میں ہندوستانی ایمبیسی نے بات کہی۔ ہندوستانیوں کی بھرتی کرنے والی انڈین اور سعودی کمپنیوں کو بھی اس نٹ ورک میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ ہند۔ سعودی تجارتی تعلقات میں گذشتہ چند برسوں میں پراستقلال اور نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ سعودیہ ہندوستان کو چوتھا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور باہمی تجارت 2012-13 ء میں 43.19 بلین امریکی ڈالر رہی۔

India, Saudi Arabia decided to set up Saudi-Indian Business Network (SIBN) in Riyadh and Dammam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں