آفت زدہ اترکھنڈ میں بارش سے راحت رسانی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

آفت زدہ اترکھنڈ میں بارش سے راحت رسانی متاثر

تازہ بارش کی وجہ سے اتراکھنڈ میں راحت رسانی متاثر ہوگئی ہے۔ کیونکہ دور افتادہ اضلاع کو ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ غذائی اجناس کی فراہمی مشکل ہے۔ اتراکھنڈ پہلے ہی غذائی اجناس کی قلت کا سامنا کررہا ہے۔ مرطوب موسم کی وجہہ سے کیدارناتھ میں نعشوں کی آخری مذہبی رسومات بھی ادا نہیں کی جاسکی۔ بدری ناتھ کی شاہراہ مسلسل بارش کی وجہہ سے 3گھنٹے بند رہیں جس کی بناء پر 500 گاڑیاں یہاں پھنس گئیں۔ ان میں کئی لاریاں اور راحت رسانی سامان بھی اترکھنڈ منتقل کررہی تھی۔ 3گھنٹے بعد شاہراہ نقل و حرکت کیلئے کھول دی گئی۔ ہیلی کاپٹرس کی کارروائیاں جو راحت رسانی اشیاء دور افتادہ اضلاع میں فراہم کررہے تھے بارش کی وجہ سے پرواز نہ کرسکیں۔ ان اضلاع کا سڑک رابطہ ہنوز بحال نہیں کیا جاسکا جس کی وجہہ سے انتظامیہ کیلئے متاثرہ دیہاتوں خاص طورپر ایسے دیہاتوں کو جو کٹ کر بالکل الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ رسد کی فراہمی ناممکن ہوگئی ہیں۔ ریاستی حکومت موسم کی مزاحمت کرنے والے ہیلی کاپٹرس کی تعیناتی پر غور کررہی ہے تاکہ غذائی اجناس کی قلت کے شکار دیہاتوں کو غذائی اجناس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ ریاستی آفات سماوی انتظامی محکمہ کا آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ ناسازگار موسم میں ہیلی کاپٹرس کی پرواز ممکن بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ دریں اثناء اسوکیم نے 10ہزار کروڑروپئے کی خصوصی امداد مرکز سے طلب کی تاکہ آفات سماوی زدہ اتراکھنڈ میں بازآبادکاری اور دوبارہ ترقی کی کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔ اسوکیم کے سکریٹری جنرل ڈی ایس راوت نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ان کا مطالبہ ازسو کیم کی ٹیم کی سفارشات پر مبنی ہے۔ جس نے بدترین متاثرہ ردرپریاگ، اترکاشی اور چمولی اضلاع کا سروے کیا ہے تاکہ تباہی کا تخمینہ کیا جاسکے جو ان علاقوں کے انفراسٹرکچر کو پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرطوب موسم اور بھاری آلات کی عدم موجودگی کی وجہہ سے ملبہ کی صفائی اور کیدار گھاٹی میں نعشوں کی آخری رسومات کی ادائیگی متاثر ہوگئی ہے۔ ہلکے آلات جو انہیں فراہم کئے گئے ہیں ٹنوں ملبہ ہٹانے سے قاصر ہیں جوکیدار گھاٹی میں جمع ہے جس کے نیچے کئی نعشیں دبی ہوئی ہیں۔ غذائی اجناس کی کمی کی وجہہ سے راحت رسانی میں مصروف ارکان عملہ اپنی مہم میں مزید مشکل محسوس کررہے ہیں۔ ہمالیہ پہاڑ پر قائم مندر میں غذائی اجناس کا ذخیرہ دن بہ دن تیزی سے کم ہوتا جارہا ہے۔ 13 رکنی پولیس ٹیم ملبہ یس گذر کر کیدارناتھ تک سڑکیں تعمیر کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن گذشتہ 2دن سے مسلسل بارش کی وجہہ سے سخت مشکل پیش آرہی ہے۔

Rain hampers relief work in Uttarakhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں