Gwadar corridor in focus as Sharif heads to China
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ چین کے آغاز سے قبل کہا کہ چین کے زنجیانگ صوبہ اور حربی اہمیت کے حامل گوادر بندرگاہ کو ملانے والی معاشی راہداری کا پراجکٹ ان کا اہم ایجنڈہ رہے گا۔ یہ معاشی راہداری ایک نئی سرگرمیوں کا آغاز کا سبب بن جائے گا۔ چین کے صوبہ زنجیانگ کے کاشغر شہر کو گوادر بندرگاہ سے مربوط کیا جائے گا۔ یہ معاشی راہداری زبردست معاشی سرگرمیوں کا راستہ بن جائے گا۔ نواز شریف 4 جولائی سے چین کا 6 روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ معاشی راہداری پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گذرے گی۔ نواز شریف ایک ایسے وقت چین کا دورہ کررہے ہیں جبکہ ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی چین کے دورہ پر رہیں گے۔ چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے گذشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے جواب میں نواز شریف چین کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستان کی گوادر بندرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب ہے۔ آبنائے ہرمز معاشی اور سیاسی طورپر انتہائی اہم آبی گذر گاہ ہے۔ اس آبنائے سے دنیا کی ضرورت کا 40فیصد تیل گذرتا ہے۔ گوادر بندرگاہ اور چین کے کاشغر کے درمیان جب معاشی راہداری شروع ہوجائے تو معاشی سرگرمیاں تیز ہوجائیں گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں