اوباما کا افریقہ کے لیے 7 ارب ڈالر مالیتی برقی توانائی منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-01

اوباما کا افریقہ کے لیے 7 ارب ڈالر مالیتی برقی توانائی منصوبہ

صدر امریکہ بارک اوباما آج 7 ارب امریکی ڈالر مالیتی منصوبہ کی نقاب کشائی کریں گے تاکہ افریقی برقی توانائی نیٹ ورکس کو بہتربنایا جاسکے۔ اس منصوبہ کا مقصد وقفہ وقفہ سے برقی سربراہی کے انقطاع کا انسداد ہے جس سے براعظم افریقہ میں بزنس کاروائیاں متاثر ہوئی ہیں اور سرمایہ کاری سے سرمایہ کار گھبراتے ہیں۔ اوباما اپنے منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے طمانیتی قرض اور خانگی شعبہ کی جانب سے مالیہ کی فراہمی کا بھی اعلان کریں گے۔ ان کے اس منصوبہ کی نقاب کشائی ان کے کیپ ٹاون کے دورہ کے موقع پر کی جائے گی۔ اس اقدام کو ’’پاور افریقہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ صحرائے سہارا کے دامن میں آباد افراد کی 2تہائی سے زیادہ تعداد برقی توانائی سے محروم ہے۔ اوباما کے مشیر گیل اسمتھ نے کہاکہ اتنی برقی توانائی موجود نہیں ہے کہ براعظم افریقہ کی ترقی میں تیز رفتاری پیدا کرسکے اور ہر گھرانے کو برقی توانائی سربراہ کی جاسکے۔ اسی کے پیش نظر بارک اوباما نے یہ منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبہ کا ابتدائی مرحلہ حبش‘ گھانا‘ کینیا‘ لائبیریا‘ نائجیریا اور تنزانیہ کیلئے ہوگا۔ نقد رقم‘ تکنیکی امداد‘ عطیہ جات‘ برآمدات کیلئے قرضہ جات اور دیگر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ جو براعظم افریقہ میں کاروبار کرنے کی خواہشمند ہیں ان کمپنیوں کو اپنی سرمایہ کاری ڈوب جانے کا اندیشہ باقی نہ رہے۔ امداد کی پہلی قطس 5ارب امریکی ڈالر پر مشتمل ہوگی۔

Obama Unveils $7 Billion 'Power Africa' Electricity Plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں