آسٹریلیا کابینہ میں خواتین کی ریکارڈ تعداد - وزیراعظم کے سکریٹری عہدہ پر مسلمان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-02

آسٹریلیا کابینہ میں خواتین کی ریکارڈ تعداد - وزیراعظم کے سکریٹری عہدہ پر مسلمان

آسٹریلیا کے وزیراعظم کیون روڈ کی کابینہ کے وزراء کو حلف دلوایا گیا۔ کیون روڈ نے ریکارڈ تعداد میں 6خواتین کو کابینہ میں شامل کیا ۔6خواتین وزراء کے ساتھ ایک مسلم کو پہلی بار پارلیمنٹ کا سکریٹری بنایا گیا۔ آسٹریلیا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اس قدر زیادہ تعداد میں خاتون وزراء کو شامل کیاگیا۔ 6خواتین وزراء کابینہ میں شامل رہیں گی۔ 11خاتون وزراء اگلی صف کیلئے نامزد کی گئیں۔ پہلی مرتبہ ایک مسلم 43 سالہ ایڈ ہوسک کو وزیراعظم کا پارلیمانی سکریٹری بنایا گیا۔ وزیراعظم کیون روڈ نے کہا کہ انہوں نے اچھے اور قابل لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا ہے اور محاسن کی بنیاد پر انہیں وزارتی قلمدان دے کر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ خاتون وزراء میں جاستنا کولن کو ڈپٹی صحت کا قلمدان دیاگیا۔ اس طرح جولی کولن کو وزیر امکنہ بنایا گیا۔ کتھرا کن کنگ کو علاقائی آسٹریلیا کا قلمدان دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ خواتین کو جنس کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کی قابلیت کی بنیاد پر وزیر بنایا گیا ہے۔ 20رکنی کابینہ میں وزیر فینانس میں وانگ شامل ہیں۔ قبل ازیں اطلاع دی گئی تھی کہ آسٹریلیا کی نئی کابینہ کو آج حلف دلوایا گیا۔ وزیراعظم کیون روڈ چند دن قبل پارٹی قیادت کے مقابلہ میں آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیراعظم جولیا گیلارڈ کو بے دخل کرکے وزیراعظم بن گئے تھے۔ کیون روڈ نے ریکارڈ تعداد میں خاتون وزراء کو شامل کیا۔ انہوں نے 6خواتین کو کابینہ میں شامل کیا۔ گورنر جنرل کونٹن بریس نے نئے وزراء کو حلف دلوایا۔ نئے وزیراعظم کیون روڈ کی مقبولیت میں18فیصد اضافہ ہوا۔ آسٹریلیا کی کابینہ 30وزراء پر مشتمل ہے۔

Most women ever in Kevin Rudd's cabinet, first ever Muslim in Australian parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں