اریزونا امریکہ کے مضافات میں خوفناک جنگلاتی آگ - آتش فرو عملہ کے 19 ارکان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-02

اریزونا امریکہ کے مضافات میں خوفناک جنگلاتی آگ - آتش فرو عملہ کے 19 ارکان ہلاک

امریکی کی وسطی ریاست اریزونا کے 2ٹاونس میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سینکڑوں گھروں کو تباہ کرنے والی خوفناک جنگلاتی آگ بجھانے کی مہم میں مصروف سرکردہ آتش فرو ٹیم کے19ارکان زندہ جھلس کر فوت ہوگئے۔ امریکہ میں گذشتہ 80سال کے دوران اپنی نوعیت کاپہلا مہیب و المناک واقع ہہے۔ شمالی فینکس کایارنیل ہل ٹاون گذشتہ روز جنگلاتی آگ کے سبب تبا ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد اپنی جان بچانے کیلئے وہاں سے فار ہونے کیلئے مجبور ہوگئے تھے۔ اس قیامت خیز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف تمام 19امریکی فائر فائیٹرس زندہ جھلس کر فوت ہوگئے۔ آگ بجھانے کی مہم میں آگ کی نذر ہوجانے والے ان فائر فائیٹرس کو امریکی صدر بارک اوباما نے "جراتمند بہادر" قرار دیا ہے۔ صدر اوباما نے آج جاری کردہ بیان میں کہاکہ "وہ بہادر اور جرائمند تھے، انتہائی اعلیٰ صلاحیت یافتہ پیشہ ور ماہرین تھے جو ملک میں ہر روز کسی نہ کسی مہم میں حصہ لینے والے اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح وہاں بے لوث خدمت کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا تاکہ اپنے ملک کے ان شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی جائے جنہیں کبھی دیکھا بھی نہیں تھا"۔ صدر اوباما نے جو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ افریقہ کے سرکاری دورہ پر ہیں قطعی مرحلہ کے تحت تنزانیہ کو روانگی سے قبل کہا کہ "وفاقی حکومت پہلے سے ریاست اریزونا کی مدد کررہی ہے اور مقامی حکام کو درکار مدد بہم پہنچائی جارہی ہے لیکش میشل اور میں آج ان تمام امریکیوں میں شامل ہوئے ہیں جو ان بہادر فائر فائیٹرس کے ارکان خاندان کیلئے دعائیں کررہے ہیں جو اس خوفناک المیہ میں فوت ہوئے ہیں"۔ اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ہے کہ متوفی فائر فائیٹرس اُس خصوصی تربیت یافتہ یونٹ سے وابستہ تھے جس نے حالیہ ہفتوں کے دوران نیو میکسیکو اور اریزونا میں جنگلاتی آگ بجھانے کی امتحانی مہم میں جانبازی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ مقامی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق جمعہ کو بجلی گرنے کے سبب یہ جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی تھی جو تاحال 2,000 ایکڑ پر محیط علاقہ کو اپنے شعلوں کی لپیٹ میں لے چکی ہے نیز خشک موسم خشک موسم اور تیز ہواؤں کے سبب پھیلتی جارہی ہے۔ قیامت خیز آگ تاحال 500 گھروں کو خاکستر کرچکی ہے۔ جنوب مغربی امریکہ میں خشک موسم اور جھلسادینے والی دھوپ جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران کیلی فورنیا اور اریزونا میں ریکارڈ توڑ گرمی رہی۔ اریزونا کے ہرنیل ہل اور پیپلزویلی سے تمام افراد کاتخلیہ کرادیا گیا ہے۔ ریاستی محکمہ جنگلات کے ترجمان مائیک ریچلنگ نے کہا ہے کہ 200 سے زائد فائر فائیٹرس آگ بجھانے کی مہم میں مصروف ہیں۔

19 Arizona firefighters killed in one of nation's deadliest blazes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں