مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کا آج امریکہ میں احیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-30

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کا آج امریکہ میں احیا

اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے براہ راست مذاکرات تین سال کے وقفے کے بعد آج 30/جولائی کو بحال ہو رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کی شب اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزیر انصاف اور اعلیٰ مذاکرات کار زیپی لیونی پیر کو پہلے جان کیری کی میزبانی میں ایک افطار ڈنر کے موقع پر اعلیٰ فلسطینی مذاکرات کار عریقات سے ملاقات کریں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کے اعلیٰ مذاکرات کار بالمشافہ ملاقات کے دوران منصوبہ تشکیل دیں گے کہ بات چیت کس طرح آگے بڑھائی جائے؟ ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی ملاقاتیں پیر 29/جولائی کی شام اور 30/جولائی 2013 کے لیے ہیں۔

US efforts to revive Middle East peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں