7/جولائی لاہور پی۔ٹی۔آئی
لاہور کے مصروف علاقے انارکلی میں طاقتور بم دھماکہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5ہوگئی۔ لاہور کی مشہور سڑک پر کل رات بم دھماکے سے پورا علاقہ دہل گیا جب کہ کثیر تعداد میں خاندان اس مقام پر کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ پولیس کے بموجب مہلوکین میں ایک 5سالہ لڑکی سعدیہ بھی شامل ہے۔ 2افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 3 نے مایوہاسپٹل میں آج علی الصبح دم توڑ دیا۔ پولیس کے بموجب ایک ٹائم بم بخارا رسٹورنٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے غذائیں فروخت کرنے والی کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ سڑک کے قریب کھڑی کی گئی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی۔ ہنگامی خدمات پولیس اور دیگر محکموں کے ارکان عاملہ موقع واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں بشمول خواتین و بچوں کو مایو ہاسپٹل، سرگنگارام ہاسپٹل اور خدمات ہاسپٹل منتقل کردیا۔ 46زخمیوں میں جو مختلف دواخانوں میں شریک کئے گئے خواتین کی اکثریت ہے۔ عہدیداروں نے شہر کے تمام بڑے ہاسپٹلس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا۔ پولیس اور بچاؤ محکمہ کے عہدیداروں نے 5ہلاکتوں کی توثیق کی۔ مبینہ طورپر 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہر ہفتہ اس سڑک پر کثیر تعداد میں خاندان شام کا کھانا کھاتے ہیں۔ بعض بچے سڑکوں پر زخمی ہوئے دستیاب ہوئے جنہیں فوری قریبی ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ لاہور کے تمام غذائی اشیاء فروخت کرنے والی دوکانیں دھماکے کے فوری بعد بند کردی گئیں۔Lahore: Blast at Old Anarkali food street leaves 5 dead, 46 injured
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں