7/جولائی ڈھاکہ پی۔ٹی۔آئی
ایک اور انتخابات میں برسر اقتدار بنگلہ دیش کی عوامی لیگ کو دھکا لگا ہے۔ پارٹی کے پچھلے دوماہ کے دوران 5ویں مےئر کے الیکشن میں ہزیمت اٹھانی پڑی۔ عوامی لیگ کو آئندہ سال منعقد ہونے والے عام انتخابات سے قبل شکست سے دوچار کردیا۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ملک کے سرکردہ کارپوریشن غازی پور کی مئیر کی نشست حاصل کرلی۔ پارٹی کے امیدوار نے ایک لاکھ 6ہزار 577 ووٹوں کی اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ رائے شماری آج صبح مکمل ہوئی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے غیر سرکاری طورپر ایم اے منان کو منتخب قرار دئیے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی لیگ کے امجد اﷲ خان کے خلاف منان نے ایک لاکھ 6ہزار 577 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ سب اربن غازی پور شیخ حسینہ کی قیادت والی عوامی لیگ کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا تھا اور جون میں باریسا، کھلنا، راج شاہی اور سلہٹ کے کارپوریشن میں ناکامی سے دوچار ہوئی، غازی پور میں بی این پی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔Bangladesh's ruling party suffers fresh blow as opposition candidate wins crucial election
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں