پرعزم اسرو مریخ مشن کے لیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

پرعزم اسرو مریخ مشن کے لیے تیار

اکتوبر و نومبر میں آنے والے مریخ آربنیٹل مشن کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ اس پر عزم وینچر سے مریخ پر زندگی کے امکانی وجود پر روشنی پڑے گی اور ساتھ ہی ساتھ خلائی ایجنسی اسرو کے برانڈ ایکویٹی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ پولار سیٹلائٹ لانچ (پی ایس ایل وی۔ایس ایل) کے ذریعہ سٹیلائٹ داغا جائے گا جس کے ذریعہ ٹھوس سائنسی تجربات عمل میں آئیں گے اور اس کا مجموعی وزن 15کلو گرام ہوگا۔ اسرو کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ مریخ کی سطح، اس کی آب و ہوا اور اس کے معدنیاتی علم کے جائزہ کیلئے 5 آلات اس میں موجود رہیں گے۔ لیمین الفافوٹو میٹر(ایل اے پی) کا مقصد مریخ کی بالائی فضاء میں ڈیوٹیریم؍ہائیڈروجن کے ذریعہ اخراج کے جائزہ اور ساتھ ہی ساتھ مریخ کے میتھن سنسر کے ذریعہ میتھن کی موجودگی کا پتہ چلایا جائے گا۔ مریخ کی بالائی فضاء کی ہےئت ترکیبی کی کھوج کے ذریعہ مریخ کی بالائی فضاء کی علیحدہ ہےئت ترکیبی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایم سی سی مریخ کی بصری تصاویر حاصل کرے گا جبکہ ٹی آئی آر عکس کشی اسپیکٹرومیٹر کو نشانہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ سطحی ہےئت ترکیبی اور معدنیات کی نقشہ کشی کی جاسکے۔

ISRO gears up for ambitious Mars mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں