جھارکھنڈ - تشکیل حکومت کے لیے ہیمنت سورین کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-09

جھارکھنڈ - تشکیل حکومت کے لیے ہیمنت سورین کا دعویٰ

جھارکھنڈ مکتی مورچہ قائد و چیف منسٹری کے امیدوار ہیمنت سورین کل جھارکھنڈ میں تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کرسکت یہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے کہاکہ جے ایم ایم نے 40 ارکان اسمبلی کی تائید پانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ توقع ہے کہ آج شام تک مزید 2ارکان اسمبلی بھی پارٹی کو تائید فراہم کریں گے۔ جے ایم ایم ذرائع نے بتایاکہ ہمیں 4 آزاد ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے۔ دیگر 3 کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پیر کی شام تک ہمیں ان کی تائید حاصل ہوجائے گی۔ ہمیمنت سورین کل گورنر سید احمد سے ملاقات کرتے ہوئے تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ 4 آزاد ارکان اسمبلی بندھو ترکے، چھمر النڈا، ودیش سنگھ اور ہری نارائن رائے نے جے ایم ایم کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دیگر 3 ارکان اسمبلی گیتا کورا، سابق وزیر و آزاد رکن اسمبلی اینوسکھا اور ایم سی سی کے رکن اسمبلی اروپ چٹرجی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ چند قائدین نے مدھوکورا سے ملاقات کی جو کرپشن کیس میں رانچی کی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ تاکہ ان سے درخواست کی جاسکے کہ وہ اپنی اہلیہ کو تائید کرنے کی ہدایت دیں۔ کانگریس اور راشٹریہ جنتادل نے ریاست میں جے ایم ایم کی زیر قیادت حکومت کی تائید کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوسکتا ہے کہ آزاد ارکان اسمبلی کے مطالبات کی وجہہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ بعض آزاد ارکان اسمبلی حکومت کی تائید کے عوض کابینہ میں جگہ پانا چاہتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں چیف منسٹر سمیت صرف 12افراد کو وزیر بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینی عہدہ کیلئے مطالبات قبول کرنا دشوار ہے۔

Hemant Soren to stake claim to form Jharkhand government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں