Situation of Urdu language and literature in the Gulf - Ph.D thesis by AbdulRasheed Junaid
محمد عبدالرشید(جنید) نے مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی حیدرآباد سے ڈاکٹر آف فلاسفی(پی ایچ ڈی)کی ڈگری حاصل کرلی۔ انہوں نے "خلیجی ممالک میں اردو زبان و ادب کی صورتحال" کے موضوع پر پروفیسر خالد سعید کی نگرانی میں مقالہ پیش کیا تھا۔ جو اس موضوع پر اپنی نوعیت کا پہلا مقالہ ہے۔ 500 سے زائد صفحات پر مشتمل اس تحقیقی مقالے میں خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اورسلطنت آف عمان کے تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں اردو کی ادبی، صحافتی، ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز کا جائزہ لیا گیا اور ان ممالک میں ارود کو فروغ دینے والی شخصیات، ادارے، تحریکات کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ 275شعراء، ادیب اور صحافیوں اور ادبی انجمنوں کے عہدیداران کی خدمات کا احاطہ کیاگیا۔ جناب محمد عبدالمجید ریٹائرڈ ایم ڈی او کے فرزند اور جناب سید فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر "گواہ" کے خالہ زاد بھائی ہیں۔ محمد عبدالرشید جامعہ نظامیہ کے مولوی عالم ہیں۔ مذکورہ بالا مقالہ کی تیاری کیلئے انہوں نے سعودی عرب میں قیام بھی کیا اور کچھ عرصہ تک سعودی گزٹ کے اردو ضمیمہ "آواز" کے مدیر بھی رہے۔ اور سعودی عرب سے ہندوستان کے مختلف اردو اخبارات کیلئے نمائندگی بھی کی۔ وہ میڈیا پلس کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشن کے پارٹنر اور "گواہ" اردو ویکلی کے جوائنٹ ایڈیٹر ہیں۔ محمد عبدالرشید جنید نے ان تمام افراد سے اظہار تشکرکیاہے جو ملک و بیرون ملک سے انہیں ڈاکٹریٹ کا اعزاز ملنے پر پیامات کے مبارکباد مل رہے ہیں۔انہوں نے تحقیقی مقالہ کی تیاری کے سلسلہ میں مواد کی فراہمی میں تعاون کرنے والے تمام ادبا، شعراء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جن میں قابل ذکر ڈاکٹر حفظ الرحمن سکنڈ سکریٹری سفارت خانہ ہند متعینہ تیونس، جناب محمد یوسف رحیم بیدری، جناب کے این واصف سینئر صحافی روزنامہ سیاست و اردو نیوز ریاض، جناب خالد المعینا ایڈیٹر انچیف سعودی گزٹ جدہ، پروفیسر حسین سحر دبئی، جناب شوکت جمال سعودی عرب، جناب ممتاز راشد شاعر و ادیب دوحہ قطر، جناب افروز عالم شاعرو ادیب کویت، جناب عبدالحق عارف بحرین، جناب احمد محی الدین عمان، جناب اطہر نفیس عباسی سعودی عرب اور مختلف اداروں و انجمنوں کے ذمہ دار ہیں۔ خصوصی طورپر مقالہ کی تیاری میں ڈاکٹر عابد معز کی ابتداء سے ہر سطح پر سرپرستی اور تعاون حاصل رہا جس کیلئے وہ ڈاکٹر صاحب کے بے حد ممنون و مشکور ہیں۔ پروفیسر حالد سعید کے بھی مشکور ہیں، جن کی نگرانی میں "خلیجی ممالک میں اردو زبان و ادب کی صورتحال" پر مولانا آزاد نیشنل ارودیونیورسٹی حیدرآباد سے پی ایچ ڈی کی تکمیل کا موقع ملا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں