حکومت بنگلہ دیش اور محمد یونس کے درمیان نیا تنازع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

حکومت بنگلہ دیش اور محمد یونس کے درمیان نیا تنازع

Bangladesh govt threatens Mohammad Yunus
بنگلہ دیش حکومت اور نوبل انعام یافتہ مائکرو فینانس کے تحلیق کار محمد یونس کے درمیان اختلافات پھر سے ابھر آئے ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ کے دفتر نے وارننگ دی ہے کہ اگر ان کا فکری گوشہ کی جانب سے ان کے ایک ریمارک پر جاری کردہ بیان کو واپس نہیں لیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کو اخبارات نے شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ یونس سنٹر نے غیر مصدقہ بیان پر ریمارک کے ذریعہ سربراہ حکومت کی توہین کی ہے۔ حکومت نے توقع ظاہر کی کہ یونس سنر اس بیان کو واپس لے گا۔ بصورت دیگر یونس سنٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یونس سنٹر نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے ایک حالیہ بیان پر احتجاج کیا جس میں کہا گیا تھا کہ محمد یونس کو نوبل اننعام دلوانے بھاری رقم کلنٹن فاونڈیشن کو اداکی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت محمد یونس کو دئیے گئے نوبل انعام کی توہین نہیں کرنا چاہتی۔

Bangla premier's office threatens legal action against Yunus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں