Yousuf Raza Gilani under bribery charges
پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بتایاکہ وہ ان کے خلاف رشوت ستانی الزامات کی تحقیقات کرنے والے ملک کے انسداد رشوت ستانی نگرانکار ادارہ کے روبرو حاضر ہونے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دیں گے۔ قومی احتساب بیورو نے گیلانی کو توقیر رضا جنہیں سابق وزیراعظم نے نامزد کیا تھاکی معیاد کے دوران آئیل اینڈ گیاس ریفائنری اتھاریٹی میں 82 بلین روپئے مالیاتی اسکام کے متعلق ان کا بیان قلمبند کرنے کیلئے کل انہیں طلب کیا تھا۔ گیلانی نے بتایاکہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ پی ایم ایل این حکومت کے تحت ہر ادارہ ان کی پاکستان پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ کس طرح ایک ایسے ادارے کے روبرو پیش ہوسکتے ہیں جس کی ساکھ کو پاکستان کے چیف جسٹس کے فرزند نے چیلنج کیا ہے جو این اے بی (قومی احتساب بیورو) کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے آبائی ٹاون ملتان میں دی ایکسپریس ٹریبون کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ادارہ سے انہیں انصاف کی توقع نہیں۔ گیلانی نے الزام لگایا کہ پی ایم ایل این حکومت انہیں ہر تحقیقاتی کارروائی میں غیر قانونی طورپر ملوث کرنے کیلئے کوشاں ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں