ماہر معاشیات امرتیہ سین کے بھارت رتن اعزاز کے خلاف متنازع مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-26

ماہر معاشیات امرتیہ سین کے بھارت رتن اعزاز کے خلاف متنازع مطالبہ

Nobel Prize-winning economist and author Amartya Sen
نوبل انعام یافتہ امرتیا سین سے بھارت رتن ایوارڈ چھین لینے کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ چندن مترا کے مطالبہ نے گرما گرم بحث چھیڑدی ہے۔ مرتیا سین نے ٹائمس ٹاؤ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا "چندن مترا شائد نہیں جانتے کہ مجھے بھارت رتن بی جے پی زیر قیادت حکومت کی جانب سے دیا گیا اور اٹل بہاری واجپائی نے یہ ایوارڈ مجھے عطا کیا۔ اگر واجپائی چاہتے ہیں کہ میں ایوارڈ واپس کروں گا"۔ انہوں نے کہاکہ یہ بدبختانہ بات ہے کہ اس طرح کا مطالبہ سامنے آتا ہے اور اسے مترا کا شخصی نظریہ قرار دیا جاتا ہے۔ سین نے کہا "ایک سیاسی بحث میں پڑنا اور کسی شخص کا نظریہ لینا میرے نزدیک سبھی کیلئے مناسب نہیں ہے، میں اسے بدبختانہ سمجھتا ہوں۔ یہ حقیقت میں بے فائدہ ہے"۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے انہیں ایل کے اڈوانی، یشونت سنہا، جسونت سنگھ اور ارون جیٹلی جیسے قائدین سے کئی مباحث کئے تھے۔ یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ سین سے بھارت رتن چھین لیا جائے۔ بی جے پی ایم پی چندن مترا نے کہاکہ وہ ہندوستان کے ووٹر نہیں ہیں اور حیرت ظاہر کی کہ آیا ایک بھارت رتن ایوارڈ یافتہ کو کسی پارٹی یا قائد کے خلاف بات کرنی چاہئے۔ اس دوران مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے نے آج نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کے اس موقف کی حمایت کی کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو ملک کے وزیراعظم کے عہدہ کیلئے مناسب نہیں ہیں۔ شنڈے نے ایک تقریب کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر امرتیا سین ایک عظیم ماہر معاشیات ہیں اور ہم نریندر مودی کے بارے میں ان کے بیان کی تائید کرتے ہیں۔ کانگریس نے امرتیا سین کے خلاف بی جے پی لیڈر چندن مترا کے ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ چندن مترا نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کو عطا کردہ بھارت رتن منسوخ کیا جائے، کانگریس نے اس طرح کے ریمارکس کو فاشسٹ ذہنیت کا اظہار قراردیا۔

BJP MP wants Amartya Sen's Bharat Ratna scrapped
Ready to return Bharat Ratna if Vajpayee asks: Amartya Sen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں