نکسل متاثرہ علاقوں میں سنگل ونڈو آئی ٹی مراکز کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-11

نکسل متاثرہ علاقوں میں سنگل ونڈو آئی ٹی مراکز کا قیام

نکسل متاثرہ علاقوں میں موبائیل ٹاورس کی تنصیب اور خصوصی نیم فوجی فورس میں بھرتی کیلئے ریالیوں کے بعد حکومت نے ملک کے ماؤ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں آئیکار سمپرک کیندر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دفاتر سنگل ونڈو انکم ٹیکس دفاتر ہوں گے جہاں ٹیکس دہندگان کو مختلف خدمات جیسے آئی ٹی ریٹرنس کا ادخال‘ رقومات کی واپسی‘ ٹیکس سرٹیفکٹس اور دستاویزات کا حصول جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ ہر قسم کے رابطہ کی سہولت فراہم رہے گی۔ ٹیکس دہندگان کی شکایات کی یکسوئی کیلئے ایسے دفاتر قائم کئے جائیں گے ۔ ان دفاتر کے قیام کے بعد ٹیکس دہندگان کو مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ایک ہی مقام پر ان کی تمام ضروریات کی تکمیل ہو جائے گی۔ مرکزی وزارت فینانس نے حال ہی میں اس سلسلہ میں پیش کی گئی محکمہ انکم ٹیکس کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مالیاتی سال 2013-14ء کے دوران ایسے 57مراکز قائم کرے گا۔ 9 آیا کار سمپرک کیندر مختلف نکسل متاثرہ ریاستوں کے نکسل متاثرہ علاقوں میں قائم کئے جائیں گے ۔ چھتیس گڑھ کے اضلاع دھمتاری اور راج نندہ گاؤں میں 2مراکز‘ آندھراپردیش کے کریم نگر‘ اڈیشہ کے کیونجھر اور پھول بنی‘ مغربی بنگال کے پرولیا اور بنکورہ‘ اور بہار کے بھاگلپور میں ایک ایک مرکز قائم کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں