تلنگانہ کے لیے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے شندے کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-12

تلنگانہ کے لیے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے شندے کا انکار

تلنگانہ کے مسئلہ پر کانگریس کی جانب سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کے درمیان وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے فیصلہ کرنے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے آج انکار کر دیا۔ ان کا یہ بیان علیحدہ ریاست تلنگانہ کے سلسلہ میں آندھراپردیش میں پارٹی امور کے انچارج جنرل سکریٹری کانگریس غلام نبی آزاد کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ماہ کے اندر تلنگانہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا کے فوری بعد سامنے آیا ہے ۔ سشیل کمار شنڈے نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے معاملہ میں پیشرفت جاری ہے ۔ ہم نے پہلے ہی بعض تواریخ دئے یتھے لیکن اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا۔ ہمیں اس سلسلہ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر تمام عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ اب بھی بات چیت جاری ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تلنگانہ پر اتفاق رائے ہونا مشکل ہے ۔ بعض افراد کہہ رہے ہیں کہ تلنگانہ بن کر رہے گا جبکہ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ تلنگانہ ہرگز نہیں بنے گا۔ ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہو گی۔ کانگریس کے کئی قائدین نے پہلے ہی اس مسئلہ کو موضوع بناتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے ۔ تلنگانہ کے قیام میں مرکز کے اعلان میں تاخیر پر کانگریس قائدین برہم ہیں ۔ حال ہی میں کانگریس کے کئی قائدین نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ کانگریس قائدین اور سابق صدر پی سی سی کیشور راؤ اور 2ارکان پارلیمنٹ جی ویویکا نند اور ایم جگنادھم نے حال ہی میں پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے ۔ صرف دو تین افراد چلے گئے ہیں ۔ ان کے بعد کسی بھی لیڈر نے استعفیٰ نہیں دیا۔ شنڈے سے جب سوال کیا گیا کہ کانگریس کے قائدین پارٹی چھوڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ چند ایک کے جانے سے کیا فرق پڑتا ہے ۔

Sushilkumar Shinde refuses to give any deadline on Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں