کشمیر میں انکاؤنٹر - لشکر طیبہ کا عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-12

کشمیر میں انکاؤنٹر - لشکر طیبہ کا عسکریت پسند ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر اور عسکریت پسندی کے کئی واقعات میں مطلوب ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے ساتھ 10 گھنٹے طویل آپریشن ختم ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ انکاونٹر کے دوران جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے 2ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ کل رات دیر گئے صرف ایک عسکریت پسند ہلاکت کیا گیا۔ رات بھر اس علاقہ کو محصور رکھا گیا اور آج صبح 7:30 بجے محاصرہ ختم کیا گیا۔ سکیورٹی فورسس ہنوز اس علاقہ میں تعینات ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس علاقہ میں کوئی عسکریت پسند نہ رہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے موضع نیلور میں اسپیشل آپریشنس گروپ کی سرچ پارٹی پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد انکاونٹر شروع ہوا جس کے نتیجہ میں گروپ کے 2ارکان زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سلکشن گریڈ کانسٹبل محمد اشرف اور اسپیشل پولیس آفیسر عارف مقبول شامل ہیں جنہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔ بعدازاں قریبی راشٹریہ رائفلز سے چند دستے روانہ کئے گئے تاکہ مخصوص علاقہ کے اطراف محاصرہ کو مزید سخت کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسس پر دوبارہ فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا جس کی ضلع شوپیان کے لشکر طیبہ کے ڈسٹرکٹ کمانڈر عاشق لون کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ مہلوک عسکریت پسند کے قبضہ سے ایک AK47 رائفل برآمد کی گئی۔ سکیورٹی فورسس نے ایک ہفتہ قبل شوپیان میں جیش محمد کے ایک سرکردہ کمانڈر کو ہلاک کیا تھا جس کے ایک ہفتہ بعد لشکر طیبہ کمانڈر کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

J&K encounter LeT militant killed in Pulwama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں