علیحدہ تلنگانہ کا حل صرف مرکزی حکومت کے ہاتھ - کرن کمار ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-11

علیحدہ تلنگانہ کا حل صرف مرکزی حکومت کے ہاتھ - کرن کمار ریڈی

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ اسبملی میں علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں قرار داد کی منظوری ان کی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے ۔ ایوان میں ریاست کی تقسیم سے متعلق قرارداد کی منظوری ممکن نہیں ہے ۔ یہ مسئلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ‘ صرف مرکزی حکومت ہی اس مسئلہ کو حل کر سکتی ہے ۔ چیف منسٹر نے اپوزیشن جماعتوں ‘ ٹی آرایس‘ بی جے پی اور سی پی آئی قائدین کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تائید میں قرارداد منظور کرانے کامطالبہ کر رہے تھے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر کرن کمار ریڈی‘ حزب اختلاف این چندرا بابو نائیڈو اور دیگر پارٹیوں کے لیڈرس شریک تھے ۔ توقع ہے کہ ٹی آرایس‘ کل بھی علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے لئے اسمبلی میں قرارداد منظور کرانے کا مطالبہ کرے گی۔ آئی اے این ایس کے بموجب چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اسمبلی سیشن میں علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں قرارداد منظور کرنے کے مطالبہ کو یکسر خارج کر دیا۔ بزنس اڈوائزر ری کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے دو ٹوک انداز میں کہاکہ اسملبی میں علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں قرارداد منظور کرانا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس مسئلہ سے مرکز نمٹ رہا ہے ۔ اس اجلاس میں سیشن کے ایجنڈہ کو قطعیت دی گئی۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ کا ڈھائی ماہ کے طویل عرصہ کے بعد آج سے آغاز ہوا ہے ۔ علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں قرارداد کی منظوری کا مطالبہ کرنے والے ٹی آرایس اور بی جے پی کے قائدین پر چیف منسٹر نے واضح کر دیا کہ تلنگانہ مسئلہ ریاستی حکومت کا نہیں ہے بلکہ اس مسئلہ سے مرکز نمٹ رہا ہے ۔ نمائندہ منصف کے بموجب بی جے پی کے فلور لیڈر لکشمی نارائنا نے اسپیکر این منوہر سے اسمبلی کے جاریہ سیشن میں علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹی آرایس‘ سی پی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی ایوان میں علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں قرار داد متفقہ طورپر منظور کرنے کا اسپیکر سے مطالبہ کیا۔ لکشمی نارائنا نے آج میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کئی مسائل ہیں تاہم اسپیکر نے اسمبلی کار روائی کو صرف 10یوم تک چلانے کا اعلان کیا۔ اس قلیل مدت میں عوامی مسائل پر مباحث ممکن نہیں ہے ۔ اسمبلی اجلاس میں تلگودیشم ایم ایل اے امبٹی برہمینا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کار روائی کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ 75سالہ علیل برہمنیا جاریہ سال کے ماہ اپریل میں چل بسے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں